021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ریوارڈ پوائنٹس سے واؤچر کی خریداری
77632اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

اس ایپ میں،وہ ریوارڈپوائنٹس یااپنےکریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کااستعمال کرکےریسٹورنٹ،دکان، کلینک،جم،اوردیگرخدمات کےڈسکاؤنٹ واؤچرخریدسکتےہیں،پھروہ ڈسکاؤنٹ حاصل کرنےکےلیے اس واؤچرکواستعمال کرسکتےہیں۔مثال کےطورپراگرگاہک نےریوارڈپوائنٹس کااستعمال کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ ڈسکاؤنٹ واؤچرخریداہے،تووہ اس واؤچر کو اس ریسٹورنٹ میں دکھاکر مجموعی  بل پر10%یا%20 یا50 %ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتےہیں۔اسی طرح اگرکسی صارف نےکریڈٹ/ڈیبٹ کارڈکااستعمال کرتےہوئےایپ سےریسٹورنٹ ڈسکاؤنٹ واؤچر خریدا ہے،تووہ ریوارڈپوائنٹس بھی حاصل کرتےہیں،دیگر جگہوں کے ڈسکاؤنٹ واؤچراسی طرح کام کرتےہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایپ سےریوارڈپوائنٹس یاڈیبیٹ/کریڈٹ کارڈکواستعمال کرتےہوئےڈسکاؤنٹ واؤچرزخریدنا،اورپھرصارف کےلیےان کوآگےاستعمال کرناجائزہے،یہ صارف کےلیےکمپنی کی طرف سےملنےوالے گفٹ کواستعمال کرنےکے حکم میں ہیں۔تاہم کریڈٹ کارڈکوبنوانےاوراستعمال کرنےسےمتعلق درج بالاشق نمبر:2میں مذکورتفصیلی حکم کی رعایت ضروری ہے۔

حوالہ جات
فقہ البیوع(2/811):
’’الثالث: ماجری بہ عمل بعض التجار أنہم یعطون جوائز لعملائہم الذین اشتروا منہم کمّیّۃ مخصوصۃ، ولو في صفقات مختلفۃ۔ وقد تعطي ھذہ الجوائز بقدر الکمّیّۃ لکل أحد ، وقد تعطی الجوائز بالقرعۃ۔ ولیس ھذا من قبیل الزیادۃ في المبیع لأنہا تعطی عادۃ بعد صفقات متعددۃ في أزمنۃ وأمکنۃ مختلفۃ، فلاسبیل إلی نسبتہا إلی مبیع واحد۔ فہي ہبۃ مبتدأۃ موعودۃ من البائع لتشجیع الناس علی أن یشتروا البضائع منہ۔ وجواز أخذہا مشروط بأن لایکون البائع زاد في ثمن البضعۃ من أجل ہٰذہ الجوائز، وإلا صار نوعا من القمار، لأن مازاد علی ثمن المثل إنما طولب بہٖ علی سبیل الغرز، واحتمال أن یفوز المشتري بالجائزۃ۔
المعاییر الشرعیۃ(ص:1293):
الجوائز بالنقاط : هي أن تقدم جهة لعملائها نقاطا مقابل شــراء سـلع أو خدمات منها أو من الجهات التابعة لها ، أو المتعاقدة معها ، وتتيح لهم أن يستبدلوا بهذه النقاط سلعا أو خدمات مجانا ، أو بتخفيض وفق شروط محددة ، مثـل برامج العضويـة التي تقدمها الفنادق ، وشـركات الطيران ، وشركات الاتصالات . حكمها : إذا كانت بغير رسـم فهي جائزة ؛ لأنها تبرع ، وأما إذا كانت برسـم وهي مشتملة على منافع وخدمات متقومة شرعا فهي جائزة . ويجوز للمشترك في البرنامج عند شرائه سـلعة أو خدمة أن يكمل النقص في النقاط بشــراء نقاط جديدة نقدا واستخدامها ؛ لأن استخدام النقاط في حقيقته دفع لجزء من الثمن . وعلى المؤسسة الرجوع إلى هيئتها الشرعية لدراسة الشروط والأحكام الخاصة لكل برنامج وبيان حكمها .

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

26/محرم1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب