77946 | ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائل | رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے ( |
سوال
میری والدہ کوپورے جسم پرخارش ہے اورکافی علاج کے باوجود ختم نہیں ہورہی ہے اوربہت پریشانی کاسامناہے،کوئی وظیفہ یادعابتادیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
درود شریف اوردرج ذیل آیت کثرت سے پڑھیں اوراپنے اوپردم کریں:
(وَ اَيُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهُ اَنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ ((پارہ نمبر 17، سورہ انبیاء، آیت نمبر 83)
ترجمہ: ’’اور ایوب کو دیکھو! جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ ’’مجھے یہ تکلیف لگ گئی ہے اور تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمند اویس بن عبدالکریم
دارالافتاء جامعۃ الرشید
04/03/1444
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |