021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
صحن کھلے ہونے کی صورت میں پردہ کاحکم
77945جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

 ہمارے گھرکے قریب ایک بلڈنگ ہے اورہمارے گھرکاپوراصحن کھلاہے اورزیادہ تروقت صحن میں گزرتاہے اوربلڈنگ سے آدمی اورلڑکے دیکھ رہے ہوتے ہیں،میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ ان کے سامنے نہ آؤں،مگرپھر بھی مجبوری میں ان کے سامنے آناپڑجاتاہےتوکیااس سے پردہ ٹوٹ جاتاہے؟

قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شریعت مطہرہ نے انسانیت کو عفت و پاکدامنی والا پاکیزہ معاشرہ تشکیل دینے کے لیے جو جو قوانین و احکام بیان کیے ہیں، ان میں سے عورت کو پردہ کرنے کا حکم کلیدی حیثیت رکھتا ہے، چنانچہ اس سلسلے میں مختلف آیات اور بہت سی احادیث وارد ہوئی ہیں، جن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عورت کے جسم کا کوئی بھی حصہ کسی نامحرم اجنبی مرد کے سامنے ظاہر نہ ہو اورایک پاکیزہ معاشرہ تشکیل پائے،بے پردگی کی وجہ سے گناہوں کے دروازے کھلتے ہیں،اس لئے مذکورہ صورت میں کوئی ایسی تدبیراختیارکی جائے جس سے بے پردگی نہ ہو،جیسے صحن کی دیواروں پرGreen Net Shade لگادیں یاعام چادریں دیواروں پر اونچی کرکے لگادی جائیں ۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد اویس بن عبدالکریم

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

04/03/1444

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب