| 77980 | قصاص اور دیت کے احکام | متفرق مسائل |
سوال
محترم مفتیان کرام
ایک کم عمر موٹر سائیکل سوار (اندازا" 14-15 سالہ کا) میری گاڑی اور فٹ پاتھ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوا۔ غالب گمان ہے کہ حادثہ میں غلطی میری نہیں تھی۔میں نے اس بچے کوحادثے سے بچانے کی پوری کوشش کی، اور پھر ہسپتال میں جان بچانے کی کوشش کی گئی، لیکن اللہ کو اس بچے کی قضا منظور تھی۔ میں نے لواحقین کو پولیس بلوانے اور جائے حادثہ اور واقعہ کا خاکہ اور تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن لواحقین کے منع کرنے کی وجہ سے پولیس رپورٹ اور تحقیقات نہیں کروائ گئی، جس کی وجہ سے غلطی کا دستاویزی تعین بھی نہیں ہو سکا۔ میں زخمی بچے کے ساتھ ہسپتال کے شعبہ حادثات میں موجود رہا اور جانبر نہ ہو پانے کی خبر آنے پر قبیلہ کے ایک بڑے نے متوفی بچے کے باپ کی موجودگی میں مجھ سے کہا کہ آپ جا سکتے ہیں، اور یہ کہ ہماری اور آپ کی کوئ دشمنی نہیں۔ اس تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک حادثے میں اگر خطا گاڑی چلانے والے کی نہ ہو یا غالب امکان ہو کہ غلطی گاڑی والے کی نہیں تھی تو کیا قتل خطا کے احکام لاگو ہوں گے اورکفارے کے 60 مسلسل روزے ادا کرنے ہوں گے؟ اگر کفارہ لازم آتا ہو تو کیا روزوں کا فدیہ دینے سے (مسکینوں کو کھانا کھلانے سے) کفارہ ادا ہو جائے گا؟
نوٹ : سائل نے واقعے کی تفصیلات اور غلطی نہ ہونے کے غالب گمان کے متعلق بتایا کہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے ایک پل سے نیچے اتر رہے تھے کہ پیچھے سے پہلے زور دار آواز آئیجوکہ دو موٹر سائیکل سواروں کے باہم ٹکرانے کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی،اس کے بعد اچانک میری گاڑی کے اگلے حصے کے ساتھ ٹکرانے کی آواز آئی تو معلوم ہوا کہ ایک موٹر سائیکل سوار پیچھے سے پھسلتا ہوا میری گاڑی کے اگلے ٹائر کے نیچے آچکا تھا ،میں نے بریک لگانے کی کوشش کی ،لیکن ٹائر کے نیچے موٹرسائیکل ہونے کی وجہ سے بریک نے کام نہیں کیا اور میری گاڑی موٹر سائکیل سوار سمیت فٹ پاتھ سے جاٹکرائی،میری گاڑی فٹ پاتھ کے اوپر چڑھ گئی جب کہ اس کا سر فٹ پاتھ پر لگا۔گاڑی تقریبا نئی اوردیکھ بھال ( مینٹینس) شدہ تھی ،بریک وغیرہ بالکل درست تھے اور گاڑی کی رفتار 20 تا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تھی۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرآپ ٹریفک قوانین(مقرر حدِ رفتار و لین میں چلنا،گاڑی کی دیکھ بھال کا ہونا وغیرہ) کی پابندی کرتے ہوئے کار چلا رہے تھے اور آپ کی غلطی کے بغیر موٹر سائیکل آپ کی گاڑی سے آٹکرایا جس سے بچنے اور بچانے کا موقع آپ کو نہیں مل سکا تو یہ قتل خطا کے زمرے میں نہیں آئے گااور آپ کے ذمے دیت یا کفارہ کچھ لازم نہیں۔
حوالہ جات
بحوث في قضايا فقهية معاصرة (ص: 316)
إذا ساق إنسان سيارة في شارع عام ملتزما السرعة المقررة، ومتبعا خط السير حسب النظام، ومتبصرا في سوقه حسب قواعد المرور، فقفز رجل أمامه فجأة، فصدمته السيارة رغم قيام السائق بما وجب عليه من الفرملة ونحوها…والذي يظهر لي في هذه الصورة - والله سبحانه أعلم - أن الرجل الذي قفز أمام السيارة إن قفز بقرب منها بحيث لا يمكن للسيارة في سيرها المعتاد في مثل ذلك المكان أن تتوقف بالفرملة، وكان قفزه فجأة لا يتوقع مسبقا لدى سائق متبصر محتاط، فإن هلاكه أو ضرره في مثل هذه الصورة لا ينسب إلى سائق السيارة، ولا يقال: إنه باشر الإتلاف، فلا يضمن السائق، ويصير القافز مسببا لهلاك نفسه.
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (2/ 621)
(لكل أحد حق المرور في الطريق العام لكن بشرط السلامة يعني: أنه مقيد بشرط أن لا يضر غيره بالحالات التي يمكن التحرز منها…يعني أن لأهالي الحي أو البلد حق المرور من الطريق الذي في الحي أو البلد كما أن لأهالي حي أو بلد آخر حق المرور منه أيضا.وقد بين في هذه المادة أن لكل حق المرور منه راجلا كما قد بين في المادة (932) أن لكل المرور منه بحيوانه لكن حق هذا المرور مقيد بشرط السلامة يعني: أنه مقيد بشرط أن لا يضر أحد غيره في الحالات التي يمكن التحرز منها واجتنابها؛ لأن الطريق العام ملك مشترك لعموم الناس وعليه فيعد المار في الطريق العام كصاحب حصة فيه وهو من وجه يتصرف في ملكه ومن وجه آخر يتصرف في ملك الغير فيلزمه مراعاة حق الطرفين والمساواة بينهما لذلك أعطي حق المرور لكل أحد بشرط السلامة أما في الحالات التي لا يمكن التحرز منها فلا يسأل عن شرط كهذا؛ لأنه لو سأل عنه في الحالات المذكورة؛ لأدى ذلك إلى منع المرور من الطريق العام.
شیرعلی
دارالافتاء جامعۃ الرشید
8ربیع الاول1444 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | شیرعلی بن محمد یوسف | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


