77613 | حدیث سے متعلق مسائل کا بیان | متفرّق مسائل |
سوال
اگر احادیث منامی یا احادیث کشفی قواعدِ شرعیہ کےخلاف نہ ہوں تو کیا ان پر اصطلاحی "حدیث" کا اطلاق ہو سکتا ہے ؟ (التکشف ،ص 725، ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ )
بعض اکابر جیسے شاہ ولی اللہؒ نے بھی خواب اور مشاہدے میں حضور ﷺ سے سنے گئے اقوال پر حدیث کا اطلاق کیا ہے (الدر الثمين فى مبشرات النبى الامين)۔
کیا اس زمانے میں بھی کوئی شخص کشف یا خواب میں حضور ﷺ کےکچھ ارشادات سنے تو کیا وہ شخص ان ارشادات کو "احادیث" کہہ کر بیان کر سکتا ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایسی باتوں کو اصطلاحا الہام اور کشف کہا جاسکتا ہے،لیکن اصطلاحی حدیث نہیں کہا جاسکتا،اس لیے کہ اصطلاحی حدیث در حقیقت وحی خفی کانام ہے، جبکہ وحی کا سلسلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے ساتھ ہی بند ہوچکا ہے،البتہ مجازایا تادبا انہیں حدیث کہنا بھی جائز ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۸محرم۱۴۴۴ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |