78029 | قربانی کا بیان | قربانی کے متفرق مسائل |
سوال
سوال:قربانی والےدن اسی گوشت میں سےکچھ حصہ نکال کر بریانی پکوائی جاتی ہے،جس سےقصائی اورتمام رضاکارجوگوشت کی تقسیم میں کام کررہےہوتےہیں اوراگرکوئی فردبھی اس کھانےکےوقت موجودہو وہ سب نوش فرماتےہیں،کیایہ عمل کرنا بھی ٹھیک ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قصائی ،رضاکاردیگرتمام عملہ چونکہ گوشت کی کٹائی ،تقسیم ترسیل وغیرہ میں خودشریک ہوتاہے، اس لیےوقف )فی سبیل اللہ (قربانی کاگوشت ان کودینایابریانی بناکرکھلاناسب جائزہے،شرعااس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ جات
۔
محمدبن عبدالرحیم
دارلافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
27/ربیع الاول 1444ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |