021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اجتماعی قربانی میں منتظمین کاگوشت اپنےلیےرکھنا
78028قربانی کا بیانقربانی کے متفرق مسائل

سوال

سوال: کمیونٹی کےمنتظمین اسی اجتماعی قربانی میں سےکچھ گوشت کواپنےلیےمختص کرتےہیں تاکہ اس گوشت سےکمیونٹی کےمنتظمین بمع اہل وعیال کی دعوت کریں،اس طرح گوشت کوالگ کردینا اوراس سےدعوت کرنادرست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وقف(فی سبیل اللہ)قربانی کےگوشت کاکچھ حصہ اپنےلیےمختص کرنااورالگ کرناتاکہ خوداستعمال کیاجاسکےیاگھرمیں دعوت وغیرہ کےلیےاستعمال کیاجاسکےاس کی شرعااجازت ہے،چونکہ قربانی کرنےوالوں نےیہ گوشت مستحقین  میں تقسیم کرنےکےلیےدیاہے،اس لیےسب سےبہتر تویہ  ہےکہ  مکمل گوشت مستحقین میں ہی  تقسیم کیاجائے،لیکن چونکہ اجتماعی قربانی کےذمہ داران کووکیل بنادیاجاتاہے،اورذمہ داران خودعملابھی اجتماعی قربانی کےنظم میں شریک ہوتےہیں،اس لیےوہ خودبھی استعمال کرسکتےہیں۔

حوالہ جات
"بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع " 10 / 265:
( ومنها ) أنه تجزئ فيها النيابة فيجوز للإنسان أن يضحي بنفسه وبغيره بإذنه ؛ لأنها قربة تتعلق بالمال فتجزئ فيها النيابة كأداء الزكاة وصدقة الفطر۔
"الفقه الإسلامي وأدلته " 4 / 514:
الوكالة في الزواج والطلاق، والإجارة والرهن ونحوها من إدارة الأموال: يتقيد الوكيل في ذلك بما يقيده به الموكل، وليس له أن يتصرف بما فيه ضرر۔

محمدبن عبدالرحیم

دارلافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

27/ربیع الاول  1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب