021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاعی بہن کی بہنوں اور رضاعی بھائی کے بھائیوں سے شادی کا حکم
78047رضاعت کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

دو عورتیں ہیں، عائشہ اور فاطمہ۔ عائشہ، فاطمہ کے دیور کی بیٹی ہے۔ عائشہ کے ایک بیٹے کا نام حامد ہے، اور فاطمہ کی ایک بیٹی کا نام زینب ہے۔ عائشہ نے زینب کو دودھ پلایا، اور فاطمہ نے حامد کو۔ اب حامد اور زینب تو آپس میں رضاعی بہن بھائی بن گئے ہیں اور ان کا نکاح جائز نہیں۔ لیکن ان دونوں کے علاوہ عائشہ اور فاطمہ کی اولادوں کے درمیان نکاح جائز ہے یا نہیں؟

o

صورتِ مسئولہ میں حامد کا زینب سمیت فاطمہ کی کسی بیٹی سے نکاح جائز نہیں، اسی طرح زینب کا حامد سمیت عائشہ کے کسی بیٹے سے نکاح جائز نہیں۔ اس کے علاوہ عائشہ اور فاطمہ کے باقی لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان نکاح ہوسکتا ہے۔

حوالہ جات

المبسوط للإمام السرخسي، ط:رشیدیه (30/ 338):
ولو أن امرأتين لإحداهما بنون وللأخرى بنات فأرضعت التي لها البنات ابنا من بني الأخرى فإنما تحرم بناتها على ذلك الابن بعينه؛ لأنه صار أخا لهن من الرضاعة، ولا يحرم أحد من بناتها على سائر بني المرأة الأخرى؛ لأنه لم يوجد بينهم الأخوة من الرضاعة حيث لم يجتمعوا على ثدي واحد.
ولو كانت المرأة التي لها البنون أرضعت إحدى بنات الأخرى حرمت تلك الابنة على بني المرضعة، وغيرها من بناتها يحل على (بني) المرضعة.
ولو كانت أم البنات أرضعت أحد البنين وأم البنين أرضعت إحدى البنات، لم يكن للابن المرتضع من أم البنات أن يتزوج واحدة منهن، وكان لإخوته أن يتزوجوا بنات الأخرى، إلا الابنة التي أرضعتها أمهم وحدها؛ لأنها أختهم من الرضاعة.
الدر المختار (3/ 217):
( ولا ) حل ( بين الرضيعة وولد مرضعتها ) أي التي أرضعتها ( وولد ولدها ) لأنه ولد الأخ.
رد المحتار (3/ 217):
قوله (وولد مرضعتها) ……...….. فرع: في البحر عن آخر المبسوط: لو كانت أم البنات أرضعت أحد البنين وأم البنين أرضعت إحدى البنات، لم يكن للابن المرتضع من أم البنات أن يتزوج واحدة منهن، وكان لإخوته أن يتزوجوا بنات الأخرى، إلا الابنة التي أضرعتها أمهم وحدها؛ لأنها أختهم من الرضاعة.

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

  2/ربیع الثانی/1444ھ

n

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔