03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سیئ الاختیار والد کی جانب سے بالغہ لڑکی کے نکاح کروانے کا حکم
78143نکاح کا بیانولی اور کفاء ت ) برابری (کا بیان

سوال

میری تین بہنیں(بالترتیب 23،16، 23 سال )ہیں۔ 13 سال والی بہن بالغہ ہے اور 16 سالہ بہن کو حیض نہیں آیاہے۔میرے والد نے میری بڑی بہن کے ساتھ چار مرتبہ زنا کیا ،جس کی اطلاع خود بہن نے دی اور والد سے پوچھنے پر انہوں نے مان بھی لیا۔والد کو جب معلوم ہوا کہ میری والدہ ان پر حرام ہوگئی ہے تو وہ دوسری شادی کی کوشش کرنے لگے۔میں نے والد سے کہا کہ آپ دوسری شادی کرلیں۔اب درج ذیل امور کا جواب مطلوب ہے:

ہمارے ہاں رواج ہے کہ جب عمر رسیدہ شخص کسی جوان لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اپنی بیٹی بھی عمر رسیدہ کو نکاح میں دیتا ہے۔اگر اس طرح والد نے بہن کا نکاح کردیا تو کیا یہ نکاح شرعا درست ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بالغہ لڑکی کا نکاح کرواتے وقت اس کی رضامندی کا پایا جانا ضروری ہے ۔صورت مسئولہ میں آپ کی بہنیں بالغہ ہیں ،لہذا اگر وہ والد کی طرف سے تجویز کردہ شخص سے نکاح پر راضی ہوں تو نکاح درست ہوگا اور اگر وہ انکار کردیں تو نکاح درست نہیں ہوگا۔

حوالہ جات

(ولا تجبر البالغة البكر على النكاح) لانقطاع الولاية بالبلوغ (فإن استأذنها هو) أي الولي وهو السنة (أو وكيله أو رسوله أو زوجها) وليها وأخبرها رسوله أو الفضولي عدل (فسكتت) عن رده مختارة .. (فهو إذن)

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

6 ربیع الثانی 1444 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب