021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اوکٹاایف ایکس(Octa fx) اورمیٹاٹریڈ 5(Metatrade5) میں ٹریڈنگ کاحکم
78250خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کیافرماتےہیں مفتیان کرام ایسےآن لائن تجارت کےبارےمیں جس کودرج ذیل طریقےسےکیاجائے:

موبائل فون یاکمپیوٹرجو انٹرنیٹ سےکنیکٹ ہو،جس میں ایپ(Octa fxاور Metatrade 5) کےذریعے آن لائن خریدوفروخت ہوتاہے۔آپ کےبینک اکاؤنٹ میں رقم ہوتی ہےجوآپ اسٹیٹ بینک میں ٹرانسفرکرتے ہیں اورپھراس رقم کےذریعے مختلف قسم کی کرنسیاں،دھاتیں(سوناوغیرہ)خریدتےہیں۔پھرجب مہنگاہوتاہےاس کوفروخت کرکےنفع اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہوجاتاہےاوراگرنقصان ہوتورقم اکاؤنٹ سے مائنس ہوجاتاہے۔

آپ صاحبان سےاستدعاہےکہ ایسی تجارت سے متعلق شرعی حکم بیان فرمائیں؟کیااس قسم کی تجارت کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

Octa Fxبنیادی طورپر مختلف کرنسیوں کی خریدوفروخت کاپلیٹ فارم ہے،اس کےعلاوہ اس میں سونا،چاندی، کرپٹوکرنسی اورآئل وغیرہ کی خریدوفروخت کا معاملہ بھی ہوتاہے۔

فاریکس ٹریڈنگ میں خرید و فروخت کے لیےدرج ذیل بنیادی شرائط کاپایاجانا ضروری ہے:

  1. لین دین حقیقی ہو،صرف اکاؤنٹ میں فیگر کی صورت میں ظاہرنہ کیاجاتاہو۔
  2. فروخت کرنےوالاجوچیز فروخت کررہاہے،وہ اس چیز کا مالک بھی ہو۔
  3. فروخت کرنےوالاجوچیزفروخت کررہاہے،وہ چیزاس  کےقبضہ میں بھی ہو۔
  4. کرنسی کی خریدوفروخت کی صورت میں خریدوفروخت کی مجلس میں ہی کسی ایک چیز پرحقیقتاً یاحکماً قبضہ ہو۔

جب کہ Meta trade5میں فاریکس ٹریڈنگ اوراسٹاک کالین دین ہوتاہے۔لہٰذافاریکس کی ٹریڈنگ میں درج بالاشرائط کاپایاجاناضروری ہےجب کہ اسٹاک کےلین دین میں درج ذیل شرائط کاپایاجاناضروری ہے:

  1. اسٹاک کالین دین حقیقی ہو،محض فرضی طورپراکاؤنٹ میں ظاہرنہ ہوتاہو۔
  2. شئیرز اوراسٹاک ایسی کمپنی کےہوں جس کابنیادی کاروبارحلال ہو۔
  3. کمپنی اگر سودی قرضہ لیتی ہو تو یہ سودی قرضہ، کمپنی کے مجموعی اثاثوں کی بنسبت 33 فیصد سے کم ہو۔
  4. شئیرز مارکیٹ میں  شارٹ سیل(Short Sale)، فیوچرسیل(Future Sale) اورفاروڈرسیل (Forward sale) مروجہ صورت میں ناجائزہے (جس کابین الاقوامی پلیٹ فارم میں بہت زیادہ رواج ہے)لہٰذاصرف حاضرسودے(Spot sale)کی صورت میں شئیرزکالین دین کرے۔
  5. شئیرزآگےفیس ویلیوسےزیادہ قیمت میں فروخت کرنےسےپہلےاس بات کویقینی بنایاجائےکہ کمپنی کےکچھ جامد اثاثےمثلاًعمارت،مشینری وغیرہ وجود میں آچکےہوں،ورنہ فیس ویلیوسےزیادہ قیمت پر شئیرز کی خریدوفروخت جائزنہیں ہے۔
  6. شئیرز خریدنے کے بعد شیئرہولڈر ان شیئرز پر قبضہ کرے اور اس کے بعد ان کو فروخت کرے، شیئزر پر قبضہ کامعیارہرایک پلیٹ فارم کامختلف ہے،جیساکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےعرف میں شئیرزپرقبضہ اس وقت سمجھاجاتاہےجب سی ڈی سی(CDC) اکاؤنٹ میں اکاؤنٹ ہولڈرکےنام پر شئیرز ٹرانسفر ہوجائے، جو عام  طورپردودن (T+2)میں ہوتاہے۔

چونکہ مروجہ فاریکس ٹریڈنگ میں عام طورپرنہ حقیقی لین دین ہوتاہےاورنہ ہی مجلس عقد میں قبضہ ہوتاہے،بلکہ ٹرانزیکشن کلوز ہونے کے بعد منافع یا نقصان صرف ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کریڈٹ یا ڈیبٹ کردیاجاتا ہے۔(جیساکہ  Octafxنے اس بات کی صراحت اپنے ویب سائٹ میں کی ہے) لہٰذافاریکس ٹریڈنگ میں درج بالاشرائط نہ پائی جانے کی وجہ سےانویسٹمنٹ یاٹریڈنگ  کرنا جائزنہیں ہے۔

جب کہ Meta Trade 5 کےپلیٹ فارم میں اسٹاک کا کاروبار درج شئیرز کےکاروبارکی درج بالاشرائط کی رعایت رکھتےہوئےٹریڈنگ(کاربار)کرناجائزہے۔

حوالہ جات
سنن الترمذي ت شاكر (3/ 527) باب ما جاء في كراهية بيع ما ليس عندك:
ذكر عبد الله بن عمرو أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا يحل [ص:528] سلف وبيع، ولا شرطان في بيع، ولا ربح ما لم يضمن، ولا بيع ما ليس عندك»: وهذا حديث حسن صحيح.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 259،58)
فی حاشیتہ: (قوله: فلو باع النقدين) تفريع على قوله وإلا شرط التقابض فإنه يفهم منه أنه لا يشترط التماثل، وقيد بالنقدين؛ لأنه لو باع فضة بفلوس فإنه يشترط قبض أحد البدلين قبل الافتراق لا قبضهما كما في البحر عن الذخيرة. ونقل في النهر عن فتاوى قارئ الهداية أنه لا يصح تأجيل أحدهما ثم أجاب عنه، وقدمنا ذلك في باب الربا، وقدمنا هناك أنه أحد قولين فراجعه عند قول المصنف باع فلوسا بمثلها أو بدراهم إلخ
 (قوله وبيع ما ليس في ملكه) فيه أنه يشمل بيع ملك الغير لوكالة أو بدونها مع أن الأول صحيح
نافذ والثاني صحيح موقوف۔۔۔وذكر أن سبب النهي في الحديث ذلك (قوله لبطلان بيع المعدوم) إذ من شرط المعقود عليه: أن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وأن يكون ملك البائع فيما ببيعه لنفسه۔
 
العناية شرح الهداية (6/ 510)
قال (ومن اشترى شيئا مما ينقل) نقلا حسيا (و) هو المراد بقوله (يحول) فسره بذلك لئلا يتوهم أنه احتراز عن المدبر (لم يجز له أن يبيعه حتى يقبضه لأنه - صلى الله عليه وسلم - «نهى عن بيع ما لم يقبض» )
المعايير الشرعية: (ص545):
العقود الاجلة (Forward) العقود الاجلة البدلين التي تترتب آثارها في تاريخ محدد في المستقبل وتنتهي بالتسليم والتسلم في ذلك الموعد۔
المستقبليات في السلع (Futures) العقود الاجلة البدلين التي تترتب آثارها في تاريخ محدد في المستقبل  وتنتهي غالبا إما بالمقاصة بين أطرافها وإما بالتسوية النقدية وإما بعقود مماكسة وهي نادرا ما تنتهي بالتسليم والتسلم الفعلي۔
3.6. The Company shall not provide physical delivery of the Underlying Asset of an Instrument in relation to any Transaction. Profit or loss in the Currency of the Trading Account is credited or debited from the Trading Account once the Transaction is closed
)https://www.octafx.com/company/customeragreement/(
MetaTrader 5 is a multi-asset platform suitable for trading in the Forex, Stocks and Futures markets. This platform provides all the necessary tools for financial trading, technical and fundamental analysis, algorithmic and copy trading, as well as development of custom technical indicators and trading robots. Such versatility provides to traders a full arsenal of trading tools for a successful work on any financial market.
https://www.metatrader5.com/en/trading-platform/forex-stock-markets

 محمدعمربن حسین احمد

  دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

23    ربیع الآخر1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب