021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
روزہ کی حالت میں آنسو حلق میں جانا
78268روزے کا بیانروزے کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

روزے کی حالت میں آنسو منہ میں جائیں یعنی حلق میں اترجائیں تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کم مقدار میں یعنی  ایک دو قطرےمنہ میں جانے کے بعد نگل جائے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔البتہ اگر روتے ہوئے کثیر مقدار میں آنسو ،آنکھ سے بہہ کر منہ میں داخل ہوتے گئے ، یہاں تک کہ سارا منہ کھارا ہوجانے کے بعد ان آنسوؤں کو نگل لیا تو روزہ فاسد ہوگا۔

حوالہ جات
في الفتاوی الھندیۃ(1/203):
’’  والدموع إذا دخلت فم الصائم إن کان کثیراً حتی وجد ملوحتہ في جمیع فمہ واجتمع شيء کثیر فابتلعہ یفسد صومہ ، وکذا عرق الوجہ إذا دخل فم الصائم کذا في الخلاصۃ۔ ‘‘

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

25/ربیع الثانی1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب