03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہرنےحق مہر مکمل اداءنہیں کیا توکیاحکم ہے؟
78591نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

سوال: عورت کی جس شخص سے شادی ہوئی  ہے، اس نے حق مہر میں 5 تولے سونا+5 مرلے پلاٹ لکھوایا تھا ،سال گزرنے پرشوہرنے صرف 3 تولے سونا بنا کر دیا ہےباقی 2 تولہ سونابھی نہیں دیااورپلاٹ بھی نہیں لےکردیا،جبکہ مشترکہ استعمال ہونے والی پرانی گاڑی بیچ کر نئی گاڑی خریدناچاہتاہے (سوائے مشترکہ گھر کے جو والد نے بنوایا ہے باقی گھر میں جتنی سہولیات ہیں وہ اسی شخص کی دی ہوئی ہیں) بیوی کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی خریدنے سے بہتر ہے کہ بیوی کا حق مہر پورا ادا کر دے تاکہ وہ سکون سے رہ سکے۔

 شادی والے سال ہی  گھر بنایا اب گاڑی کے چکر میں سرگرداں ہے اورملک سے باہر ہے دوسری بیوی کو چھوٹی گاڑی کا بھی کہا ہےمگر ٹال مٹول سے کام لیتا ہے۔

 مقصد شاید یہی ہے کہ پہلے حق مہر ادا کیا جائے اس کے بعد دوسری خواہشات پوری کی جائیں، کیوں کہ وقت گزرنے پر سب کام ہوتے ہیں، مگر حق مہر کی چیز بھلا دی جاتی ہے اور سسرال والے اس کو اپنی ذمہ داری بھی نہیں سمجھتے،معلوم یہ کرناہےکہ ا یسی صورت میں مکمل مہر دینا زیادہ اہم ہےیاپھرگاڑی کی خریداری ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حق مہرجتنامتعین کیاگیاہے،شرعااتناہی دینالازم ہوتاہے،صورت مسئولہ میں جتناحق مہرباقی ہے،اتنا اس شخص کےذمہ قرض ہے،جب تک ادانہیں کرےگااس کےذمہ میں قرض واجب رہےگا،لہذاکوشش کرنی چاہیےکہ پہلےقرض اپنےذمہ سےاتاراجائے،پھرگاڑی وغیرہ کی کوشش کی جائے،لیکن اگرفی الوقت بیوی کی طرف سےمطالبہ نہیں توگاڑی  پہلےبھی خریدسکتاہے،لیکن مہر اداکرنابہرحال لازم ہوگا۔

حوالہ جات

۔۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

23/جمادی الاولی   1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب