03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فری لانسنگ کے ذریعے کمائی کرنے کا حکم
78604اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

فری لانسنگ کے ذریعے لوگ مختلف کام کر کے ان کی اجرت لیتے ہیں، اس میں آن لائن لیکچرز یعنی تدریس بھی ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ فری لانسنگ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بناکر قرآن، حدیث اور دینی کتب کی تدریس کر کے اجرت لینا کیسا ہے؟ ویب سائٹ ہر آرڈر پر اپنا حصہ کاٹتی ہے، اس کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فری لانسنگ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو جائز خدمات (مثلاً قرآن، حدیث اور دینی کتب کی تعلیم وتدریس) فراہم کرنا اور اس کی اجرت لینا جائز ہے، بشرطیکہ اجارہ کی تمام شرائط موجود ہوں، مثلا اجرت پہلے سے معلوم اور متعین کی گئی ہو۔ فری لانسنگ ویب سائٹ ہر آرڈر پر اپنا جو متعین حصہ بطورِ کمیشن وصول کرتی ہے، وہ بھی درست ہے۔  

حوالہ جات

۔

عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

  26/جمادی الاولیٰ/1444ھ

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب