78854 | جنازے کےمسائل | ایصال ثواب کے احکام |
سوال
جو دعا نماز جنازہ میں بالغ مرد کےلیے پڑھی جاتی ہے اگر وہ یاد نہ ہو تو کیا کرے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ نماز جنازہ کے ارکان چار تکبیرات کہنا اور قیام کرنا ہے ، جب کہ ثناء، درود شریف اور دعا پڑھنا مسنون ہے ، اس لیے اگر نماز جنازہ کی منقول دعاپوری یاد نہ ہوتو بھی نماز جنازہ میں شرکت ضرور کرے ، جب تک مسنون دعا یاد نہ ہو یہ دعا پڑھ لے : اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ ۔
حوالہ جات
وركنها) شيئان (التكبيرات) الأربع، فالأولى ركن أيضا لا شرط، فلذا لم يجز بناء أخرى عليها (والقيام) فلم تجز قاعدا بلا عذر. (وسنتها) ثلاثة (التحميد والثناء والدعاء فيها). الدرالمختار : 2/209(
هذا إذا كان يحسن ذلك، فإن كان لا يحسن يأتي بأي دعاء شاء . (الفتاوى الهندية :1 /164)
و من لا يحسن الدعاء يقول: اللهم اغفر للمؤمنيين و المؤمنات. ( البحر الرائق:2/183 )
محمدادریس
دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی
3/جماد ی الثانیہ
/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |