03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر مسلم ملک سے قرآن مجید چھپواکرمسلم ملک میں فروخت کرنا
79323جائز و ناجائزامور کا بیانکفار کے ساتھ معاملات کا بیان

سوال

کسی غیر مسلم ملک مثلاًچین سے کسی کمپنی کا قرآن چھپوا کر پاکستان میں فروخت کرنا کیسا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرآن مجیدچونکہ مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب ہے،جس کے لکھنےاوربرتنے کے بھی بہت آداب اور اصول ہیں، جن کی رعایت غیرمسلموں سےمتوقع نہیں،نیزاس کی حفاظت کاوعدہ اگرچہ خوداللہ تعالی نے فرمایا ہے،لیکن غیر مسلموں سےطباعت کرانےمیں ان کی غفلت اورلاپرواہی بعض مسلمانوں کولفظی غلطیوں کی پریشانی میں مبتلاکرسکتی ہے،لہذاقرآن مجید کی طباعت  درحقیقت اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے،مسلمان ریاست کی نگرانی کے بغیرشخصی طور پر یا غیر مسلم ممالک میں یہ کام حفاظت قرآن اورحرمت و عظمت قرآن  کےتقاضوں کےمنافی  ہونے کی وجہ سے  خلاف احتیاط ہے،البتہ اگر اسلامی ریاست کا متعلقہ ادارہ محکمہ اوقاف یا کسی مسلمہ دینی ادارےکی مکمل نگرانی میں چھپوایا جائےاوراس دوران قرآن مجید کی بے حرمتی بھی نہ ہو یعنی چھپوانے کے عمل کے بعدجلد بندی وغیرہ کا عمل  باوضومسلمان ملازمین یا کم از کم غیر مسلم غسل کرکے ادا کریں تو جائز ہے،باقی کسی اسلامی ملک کے کسی مصدقہ /مبطوعہ قرآن مجید کا عکس لے کر چھاپنے میں اگرچہ حفاظت قرآن مخدوش ہونے کا بظاہر اندیشہ نہیں، لیکن اس عمل کے باقاعدہ جاری رہنے سے اس میں طباعت کی اغلاط شامل ہوسکتی ہیں،لہذااگراس  سے حفاظت کا معقول بندوبست ہو اوراس میں ملکی قانون ( محکمہ اوقاف کے قوانین)کی خلاف ورزی بھی نہ ہو توایسا عمل  بھی جائز ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۲رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب