| 79491 | طلاق کے احکام | طلاق دینے اورطلاق واقع ہونے کا بیان |
سوال
میں ایک مزدور آدمی ہوں،کچھ دن پہلے بیوی نے خرچے کا مطالبہ کیا ،میں نے اسے سمجھایا کہ آجکل حالات بہت سخت چل رہے ہیں پر وہ مسلسل بولتی چلی گئی۔میں پہلے ہی بہت پریشان تھا،مزید بیوی کے بحث مباحثہ سے غصے میں آگیا اور بیوی سے کہا کہ "میں طلاق"۔ بس اتنا ہی کہا تھا کہ اللہ پاک نے میرے دل میں چھوٹے بیٹے کا خیال پیدا کر دیا اور میری زبان رک گئی اور آگے میں نے مزید کچھ نہیں کہا۔تو کیا اس صورت میں میری بیوی کو طلاق ہو گئی ہے یا نہیں ؟اور اگر ہو گئی ہے تو دوبارہ میں اپنی بیوی کے ساتھ کیسے مل کر رہ سکتا ہوں۔میرا ایک چھوٹا سا بیٹا ہے جو ابھی صرف بیس دن کا ہے،میں بہت پریشان ہوں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورتِ مسئولہ میں آپ نے سوال کے جو الفاظ ذکر کیے ہیں یعنی "میں طلاق" ،اگر آپ نےواقعتاً صرف یہی الفاظ کہے تھے اور جملہ مکمل نہیں کیا تھا تو ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوئی ۔واضح رہے کہ طلاق یا اس کے ہم معنی الفاظ استعمال کرنے میں بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ: قوله :(وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية،فخرج الفسوخ على ما مر، وأراد اللفظ ولو حكما ليدخل الكتابة المستبينة وإشارة الأخرس والإشارة إلى العدد بالأصابع في قوله أنت طالق ،هكذا كما سيأتي.(ردالمحتار:3/230)
قال جمع من العلماء رحمھم اللہ:ولو حذف القاف من طالق فقال أنت طال ،فإن كسر اللام، وقع بلا نية وإلا فإن كان في مذاكرة الطلاق أو الغضب فكذلك، وإلا توقف على النية وإن حذف اللام فقط فقال أنت طاق لا يقع، وإن نوى وإن حذف اللام والقاف بأن قال أنت طا وسكت أو أخذ إنسان فمه لا يقع وإن نوى.(الفتاوی الھندیۃ:1/391)
قا ل العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ:قوله: (وشرعا رفع قيد النكاح)، اعترضهم في البحر بأمور: الأول: أنهم قالوا :ركنه اللفظ المخصوص الدال على رفع القيد ،فينبغي تعريفه به ؛لأن حقيقة الشيء ركنه، فعلى هذا هو لفظ دال على رفع قيد النكاح.(رد المحتار:4/424)
قال العلامۃفرید الدین الھندی رحمہ اللہ: الأصل أن الطلاق إنما یقع لوجود لفظ الإیقاع من مخاطب فی ملکہ.(الفتاوی التاتارخانیۃ:4/392)
محمد عمر بن محمدالیاس
دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی
13رجب،1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عمر بن محمد الیاس | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


