03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بغیر شرط لگائے لڈو گیم کھیلنا
79492جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

کیا شرط لگائے بغیر لڈو کھیلنا جائز ہے؟جبکہ اس دوران نماز  وغیرہ کا اہتمام بھی رکھا جائے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ہر وہ کھیل جس میں نہ آخرت کا فائدہ ہو اور نہ دنیا کا، بلکہ  وہ کھیل صرف انسان کے قیمتی اوقات کے ضیاع کا سبب ہو ، ایسے بے معنی اور بلافائدہ کاموں میں اپنے وقت کو ضائع کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔البتہ کسی شرط کے بغیر صرف تفریح طبع اور ذہنی ورزش کے لیے اگر کبھی کبھار کھیل لیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔تاہم اس میں اتنا انہماک کہ جس سے  بعد میں کہیں فرائض و واجبات  کی ادائیگی میں کوتاہی آنے لگے،جائز نہیں۔

حوالہ جات

قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ: ویکرہ اللعب بالشطرنج والنرد والأربعۃ عشر؛ لقولہ علیہ السلام: کل لعب حرام الاّ ملاعبۃ الرجل مع زوجتہ وقوسہ وفرسہ ؛لأنہٗ یصد عن الجمیع والجماعات وسبب لوقوع فی فواحش الکلام.(البحرالرائق: 8/189)

قال العلامۃ علي بن أبي بكر المرغيناني : ويكره اللعب بالشطرنج والنرد والأربعة عشر وكل لهو؛ لأنه إن قامر بها ‌فالميسر ‌حرام ‌بالنص،وهو اسم لكل قمار، وإن لم يقامر فهو عبث ولهو. وقال عليه الصلاة والسلام: لهو المؤمن باطل إلا الثلاث: تأديبه لفرسه ومناضلته عن قوسه وملاعبته مع أهله.(الھدایۃ:4/380)

(امدادالفتاوی:9/347)

محمد عمر  بن محمدالیاس

دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی

13رجب،1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر بن محمد الیاس

مفتیان

فیصل احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب