021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایڈ پر کلک کر کے پیسے کمانا(United Kingdom Advertise)ایپ کا حکم
79965اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

آج کل آنلائن دینا میں ایک ایپ ہے ،جس کا نام یونائٹڈ کنگڈم ایڈورٹائزunited kingdom advertise ہے۔جس میں سب سے پہلے آپ نے 100 USDT تک انویسٹ کرنا ہوتا ہے،اس کے بعد آپ کو روزانہ 20 ایڈدیکھنا ہوتا ہے جس میں وہ آپ کو روزانہ  2.4 USDT دیتا ہے اوراگر آپ وہ نہیں دیکھتے تو کوئی ڈالر نہیں ملتے۔اس میں ریفریل بھی ہے،جب آپ کسی کو ریفر کرتے ہو اور وہ 20 ایڈ دیکھتا ہے آپ کو بھی 1 USDT ملتا ہے۔

کیا اس طرح کی ایپ میں انویسٹ کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایڈ پر کلک کرکے پیسے کمانے سے متعلق جتنی بھی ایپ موجود ہیں ان میں معاملہ اجارہ کا ہوتا ہے جو کہ درج ذیل وجوہات کی بنا پر جائز نہیں ہے:

1:مذکورہ  ایپ میں شامل ہونے کے لئے ابتداءً جو رقم دی جاتی ہے وہ اصل میں رشوت ہونے کی وجہ سےناجائز اور حرام ہے۔

2:مذکورہ ایپ میں اس طرح عمل کرنے سے مقصود پراڈکٹ کی ریٹنگ کو بڑھانا ہوتا ہے جو کہ حقیقت میں دھوکہ ہے۔

3:اشتہارات پر کلک کرنا کوئی مقصودی منفعت نہیں ہے،اس لئےیہ اجارہ درست نہیں ہے۔

4: ان ویب سائٹس میں تشہیر کے لیے یہ  طریقہ اختیار کیا جاتا ہے کہ  پہلے اکاؤنٹ بنانے والے کوہر نئے اکاؤنٹ بنانے والے پر کمیشن ملتا رہتا ہے، جب کہ  اس نے  اس نئےاکاؤنٹ بنوانے میں کوئی عمل نہیں کیا، اس بلا عمل کمیشن لینے کا معاہدہ کرنا اور  اس پر اجرت لینا بھی جائز نہیں۔

لہٰذا اس طرح کی ویب سائٹ  میں انویسٹ کرنا جائزنہیں ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) 6/ 4
هي لغة: اسم للأجرة وهو ما يستحق على عمل الخير ولذا يدعى به، يقال أعظم الله أجرك. وشرعا (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) حتى لو استأجر ثيابا أو أواني ليتجمل بها أو دابة ليجنبها بين يديه أو دارا لا ليسكنها أو عبدا أو دراهم أو غير ذلك لا ليستعمله بل ليظن الناس أنه له فالإجارة فاسدة في الكل، ولا أجر له لأنها منفعة غير مقصودة من العين بزازية۔
سنن الترمذي ت بشار (2/ 597)
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة من طعام، فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا، فقال: يا صاحب الطعام، ما هذا؟، قال: أصابته السماء يا رسول الله، قال: أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس، ثم قال: من غش فليس منا۔

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 20/شعبان/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب