03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میاں بیوی میں ناچاقی ہونےکی وجہ سےشوہرنےتین طلاق  کاتحریری طلاق نامہ بھیج دیا
80124طلاق کے احکامتین طلاق اور اس کے احکام

سوال

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بیوی  ایک مشہور سوشل میڈیا ایپ کا بکثرت استعمال کررہی تھیں، جس کے باعث میں  نے اسے کافی سمجھانے کے بعد تین طلاق دےدیں، اس کے  بعد وہ خاتون واپس پشاور اپنے علاقے  چلی گئی،گزشتہ دنوں وہ وہاں سے واپس آکر میرے آفس میں بیٹھ گئی اور کہتی ہے مجھے اپنے ساتھ رکھو،معاملہ تھانے تک گیا تو وہاں لوگوں نے کہا کہ کورٹ کچہر ی تک معاملہ لےجانے سے بہتر ہے کسی دارالافتاٗ ء سے فتوی لے کے اس معاملے کو رفع دفع کریں ۔

برائے کرم اس معاملے میں ہماری راہنمائی فرمائیں۔ سوال کے ساتھ طلاق نامہ منسلک  ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شوہرنےطلاق نامےمیں تین طلاق کےالفاظ واضح طورپراستعمال کیےہیں،لہذاصورت مسئولہ میں تین  طلاق مغلظہ واقع ہوگئی ہیں۔

طلاق مغلظہ کےبعدبیوی شوہرپرحرام ہوجاتی ہے،شرعارجوع کی کوئی صورت نہیں ہوتی اوربغیر حلالہ کےدوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔

موجودہ صورت  میں اگرحلالہ شرعیہ ہوجاتاہےتوشوہربیوی کےساتھ دوبارہ نکاح کرکےاس کوساتھ رکھ سکتاہے، ورنہ نہیں ۔

حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ  مطلقہ عورت کےتین حیض عدت گزرنےکےبعدکسی اورمردسےنکاح اورہمبستری ہو،اس کےبعد دوسراشوہراس کو طلاق دیدےیااس کاانتقال ہوجائےتویہ عورت پہلی صورت میں عدت طلاق اوردوسری صورت میں عدت وفات گزارنےکےبعداسی شوہرسےنئےمہراورگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرسکتی ہے۔

واضح رہےکہ حلالہ کےلیےطلاق کی شرط لگاکرنکاح کرناناجائزہے،البتہ بغیر شرط کےاگرنکاح ہواورشوہرکی نیت میں یہ ہوکہ ہمبستری کےبعدطلاق دےدونگاتواس میں شرعاکوئی حرج نہیں۔

حوالہ جات

قال اللہ تعالی فی سورۃ البقرۃ 229،223:

الطلاق مرتان فامساک بمعروف اوتسریح باحسان۔۔۔فان طلقہافلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجاغیرہ۔

ھدایۃ " 2 /378:

وان کان الطلاق ثلاثافی الحرۃ الخ لاتحل لہ حتی تنکح زوجاغیرہ نکاحاصحیحاویدخل بہاثم یطلقہاأویموت عنہا۔

"صحيح البخاري '7 / 439 :

حدثنا محمد حدثنا أبو معاوية حدثنا هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت طلق رجل امرأته فتزوجت زوجا غيره فطلقها وكانت معه مثل الهدبة فلم تصل منه إلى شيء تريده فلم يلبث أن طلقها فأتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت يا رسول الله إن زوجي طلقني وإني تزوجت زوجا غيره فدخل بي ولم يكن معه إلا مثل الهدبة فلم يقربني إلا هنة واحدة لم يصل مني إلى شيء فأحل لزوجي الأول فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تحلين لزوجك الأول حتى يذوق الآخر عسيلتك وتذوقي عسيلته۔

"الفتاوى الهندية " 10 / 209:

رجل تزوج امرأة ومن نيته التحليل ولم يشترطا ذلك تحل للأول بهذا ولا يكره وليست النية بشيء ولو شرطا يكره وتحل عند أبي حنيفة وزفر - رحمهما الله تعالى - كذا في الخلاصة وهو الصحيح هكذا في المضمرات ۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

22/شوال      1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب