| 80152 | خرید و فروخت کے احکام | بیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان |
سوال
ایک آدمی امانت رکھتاہے اور کہتاہے کہ یہ میری امانت ہے،جب مجھے ضرورت پڑے گی تو واپس کرنی پڑے گی،لیکن اسی دوران وہ ہنڈی کاآرڈر لگاتا ہے،اور کہتاہے کہ میری امانت سے کاٹنا ،بعد میں ،میں دیدوں گا ،یہ صورت کیسی ہے؟
بسااوقات یہ نہیں بتاتا کہ امانت سے رقم کاٹنی ہے ،ہنڈی کا آرڈر لگاتاہے ،بعد میں حساب کے وقت امانت سے
کاٹنی پڑتی ہے یا نقد رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
فوری طور پر امانت سے ادائیگی درست ہے،اسی طرح اگر ادائیگی کی تصریح نہ ہوتو امانت سے خود بخود ادائیگی ہوجائے گی،البتہ اگر یہ تصریح ہو کہ ابھی امانت سے ادائیگی نہیں ہوگی،پھر بعد میں امانت یا نقد سے ادائیگی کی جائے۔تو یہ صورت درست نہیں ۔
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
26/شوال1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


