| 80153 | خرید و فروخت کے احکام | بیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان |
سوال
ہنڈی میں ادھار کی وجہ سے کمی جائزہے؟یعنی ہنڈی کا ریٹ مثلا55چلتاہے،اور ادھار کی وجہ سے ریٹ 52لگاتا ہے اور بعد میں تنخواہ ملنے پر یہ ادھار ادا کیا جاتاہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سودا عام مارکیٹ کے ریٹ پرکرنالازم ہے، یعنی عام مارکیٹ میں معاملہ کے دن اس کرنسی کی جو قیمت ہوگی اسی
قیمت کے مطابق تبادلہ کیاجائے،اس سے کم یا زیادہ مقرر کرنا جائز نہیں،اور اسی طرح جانبین سے ادھار معاملہ مارکیٹ ریٹ پر بھی جائز نہیں،کیونکہ کسی ایک کرنسی پرسودے کی مجلس میں قبضہ کرنا ضروری ہے جیساکہ پہلے ذکر ہوا
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
26/شوال1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


