03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
BLV Network کی کمائی کا حکم
80273جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

B Love Network کی کمائی کا کیا حکم ہے؟

وضاحت: ہماری تحقیق کے مطابق BLV Network سے کمانے کے لیے اس کی ایپلیکیشن میں اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، اکاؤنٹ میں sign up ہونے کے لیے گوگل سے کوئی بھی referral code لگانا پڑتا ہے، اور یہ referral code جس کا ہوگا اُس کو بدلہ میں ایک ٹوکن ملے گا۔ ان کا ایک ٹوکن ہے جس کا نام BFIC ہے، اور دوسرے ٹوکن کا نام Bellevue ہے۔ اس ایپ کی statistics میں جاکر معلوم ہوتا ہے کہ 100 Bellevue  اسٹیکنگ میں لگا ہوا ہے، اور500 Bellevue  قابلِ وصول ریوارڈ ہیں۔ اور یہ ریوارڈ روزانہ کی بنیاد پر ایک ایک ملتا ہے۔ یہ تو ایک طریقہ ہے کمائی کا۔

اس ایپ کے ذریعے مزید کمانے کے لیے دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایپ میں Add Referral کا ایک آپشن ہوتا ہے، اس آپشن کو استعمال کرنے کی وجہ سے ایپ نشر کرنی ہوتی ہے، پھر اس تشہیر کے ذریعے جو بھی اس نیٹ ورک کا حصہ بنے گا اُس کی وجہ سے ایک Bellevue  میں اضافہ ہو جائے گا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس ایپ کے ذریعے کمانا درجِ ذیل وجوہات کی وجہ سے ناجائز ہے:

1. B Love Network کے ذریعے کیے جانے والے کاروبار کی وضاحت نہیں ہے، چنانچہ انٹرنیٹ پر موجود معلومات کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک فراڈ ہے۔

2. اسی طرح اس ایپ کے ممبران نے اپنا referral کوڈ نیٹ پہ ڈال رکھا ہے، جب کوئی نیا ممبر شامل ہوتا ہے تو وہ نیٹ میں موجود کسی کا بھی referral کوڈ استعمال کر سکتا ہے، اور جس کا کوڈ استعمال ہوگا اُس کے پاس ایک Bellevue   ٹوکن کا اضافہ ہو جائے گا، حالانکہ اس میں اس کی کوئی محنت شامل نہیں ہوتی، اور خود کام کیے بغیر دوسروں کی کمائی میں حصہ دار بننا درست نہیں ہے۔

3. اسی طرح اس ایپ میں بہت سی تکنیکی (technically) قباحتیں بھی ہیں، مثلاً: Bellevue ٹوکن کہیں بھی Listed نہیں ہے۔ نیز ان کا دوسرا ٹوکن BFIC  صرف دو ایکسچینجز: LBank اور BitMart میں لانچ ہوا ہے، لیکن یہ ٹوکن کونسی بلاک چین میں ہے، اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ اسی طرح ان کی ایک ویب سائٹ (www.bellevuenetwork.io) ہے، جو چلتی نہیں ہے۔

مذکورہ خرابیوں کی وجہ سے اس طرح کی غیر واضح ایپ کے ذریعے کمانا، ناجائز ہے، اس سے مکمل بچنا چاہیے۔

حوالہ جات

فقه البيوع (812/2):

"وقد جری عمل بعض الشرکات علی أنها تبیع منتجا من منتجاتها، مع إعطاء الحق للمشتري أن یسوق ذلك المنتج، ویلتمس له مشترین آخرین. فلو فعل ذلك، ونجح في الحصول علی عدد من المشترین بشروط یعیّنها نظام الشرکة، فإنه یفوز بمبلغ أو شیئٍ ثمین من قبل الشرکة. وکذلك المشترون الجُدَدُ الذین اشتروا هذا المنتج بوساطة المشتری الأول یحق لهم أن یلتمسوا مشترین آخرین، فإن نجحوا في إیجاد عدد معین من المشترین بالشروط المعینة في النظام، فإنهم یستحقون ذلك المبلغ أو الشیئ الثمین أیضًا. وإن بلغ المشترون عن طریق هذه الشبکة عددا معینا، فلا یزال المشتري الأول یحصل علی مبالغ أو أشیاء معینة في النظام عند دخول المشترین الجُدَدِ بشروط معینة، وإن کان قد عمل في الحصول علی المشترین لأول مرة فقط.

وإن هذا الطریق بدأته بعض الشرکات في البلاد الغربیة، ثم اختارته بعض الشرکات في البلاد الإسلامیة أیضًا. وقد تسمی "نظام شبکة التسویق" (Marketing     Network      System) أو "نظام عدة مستویات للتسویق" (Multi- Level      Marketing System )، وقد یخفف فیقال:MLM وقد جری العمل به بطرق وشروط مختلفة، ولکن القدر المشترك في جمیعها أن بیع المنتَج مصحوب بنظام للتسویق یدخل فیه المشترون، ویلتمسون مشترین آخرین، ویفوزون في بعض الحالات المشروطة في النظام بمبالغ أوأشیاء ثمینة ... وإن الغرر في مثل هذا النظام کثیر، وخاصة لأنه یعتمد عادةً علی شروط معقدة یفحش بها الغرر."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

09/ذو القعدۃ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب