| 80714 | جائز و ناجائزامور کا بیان | خریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل |
سوال
Forsage Company میں بزنس کرنا جائز ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
فورسیج آن لائن کمپنی کاجو طریقہ کار ہے اس میں شرعی طور پردو خرابیا ں پائی جاتی ہیں ایک تو اس میں جوا پایا جاتا ہے کہ کمپنی جوائن کرنے کے لیے کچھ روپے جمع کرتے ہیں کمپنی جوائن کرنے کے بعدممبر کو 1000 روپے اس وقت ملتے ہیں جب وہ کسی اور کو ممبر بنائےگا ورنہ ممبر کو پیسے نہیں ملیں گے دوسرا یہ کہ حقیقت میں اس کمپنی کا کوئی کاروبار نہیں ہے لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ وجوہات کی بنا پر مذکورہ کمپنی میں کاروبار کرنا جائز نہیں ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 403):
لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص،
محمد جمال ناصر
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
01/محرم الحرام/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | جمال ناصر بن سید احمد خان | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


