03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پائی(Pi) کرنسی کو فروخت کرنے کا حکم(پائی کرنسی کی خرید و فروخت کا حکم
80937خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے PI ایپ پر آج سے کچھ سال پہلے اکاوئنٹ بنایا تھا، روز کلِک کرنے پر Mining شروع ہوجاتی تھی اور اسی طرح کرتے کرتے کافی PI currency اکٹھی ہوگئی۔ اس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر KYC کے نام سے ایپ یوزر کی شناخت کا عمل شروع کیا جس میں ان کی تصویر ، ویڈیو اور شناختی دستاویز وغیرہ شامل ہیں۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے یوزر کی کرنسی جو کہ روزانہ کی بنیاد پر Click کرنے سے اکٹھی ہوئی تھی کو Main Wallet میں ٹرانسفر کرنا شروع کر دیا۔ اب میں یہ بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں اس کو آگے بیچ سکتا ہوں یعنی کہ میں کسی اور شخص کو یہ کرنسی دوں اور وہ اس کے بدلے مجھے پاکستانی کرنسی دے؟ مزید میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ اس میں میں نےکسی طرح کی کوئی پیسے کی Investment نہیں کی اور نہ ہی Ads دیکھ کر کوئی Earning کی، صرف اور صرف روزانہ کی بنیاد پر ایپ کھول کر Click کر کے Mining کی ہے جس میں میرا کچھ وقت لگا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ڈیجیٹل کرنسیوں میں معاملات کی اکثر اہل علم نے ابھی تک اجازت نہیں دی ہے، اور سوال میں مذکورپائی (Pi)کوائن تو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جس کو Testnet  کہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ بات یقینی نہیں کہ مستقبل میں یہ کرنسی رہے گی بھی یا نہیں۔ فی الحال یہ کرنسی کسی بھی ایکسچینج پر موجود نہیں اوراس کے بنانے والوں کی جانب سے کسی بھی ایکسچینج پر اس کے لین دین کی اجازت بھی نہیں ہے۔

لہٰذا پائی (Pi) کرنسی/کوائن سے خرید و فروخت شرعاً درست نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين (4/ 505)

 وشرط المعقود عليه ستة كونه موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه وكون الملك البائع فيما يبيعه لنفسه وكونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وماله خطر العدم كالحمل واللبن في الضرع والثمر قبل ظهوره.

minepi.com/announcements/2022-12-29/

Pi Network is aware of reports that several unauthorized third-party exchanges, and potential unknown third parties, are seeking to list Pi or tokens purporting to be Pi, or some purported derivative of Pi, without the consent, authority or involvement of Pi Network.

It is important to reiterate that Pi is currently in the Enclosed Network and is not approved by Pi Network for listing on any exchange or for trading, and Pi Network was not involved with any of these purported postings or listings.

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۱۹/محرم الحرام/۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب