| 80977 | خرید و فروخت کے احکام | شئیرزاور اسٹاک ایکسچینج کے مسائل |
سوال
میرا سوال سٹاکس میں سرمایہ کاری کے بارے میں ہے۔ علماء نے ایسی کمپنیوں کے سٹاکس خریدنے کی اجازت دی ہے جن کے قرضے کی شرح 30٪ یا اس سے کم ہو جس پر سود دیا جاتا ہو۔ اگر ایسی کمپنی کے سٹاکس خریدے جائیں تو کیا یہ سمجھا جائے گا کہ سٹاک کے مالک بھی اس سود کی ادائیگی میں شامل ہیں؟ یہ سوال مندرجہ ذیل ریفرنسز پر مبنی ہے: 1. http://www.albalagh.net/Islamic_economics/finance.shtml#Conditions 2. https://www.albalagh.net/qa/stocks.shtml 3. https://aaoifi.com/ss-21-financial-paper-shares-and-bonds/?lang=en دونوں فتاویٰ بتاتے ہیں کہ سود پر قرض لینے والی کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری جائز ہے اس شرط پر کہ اس سودی قرض کی مخالفت کی جائے۔ تیسرا لنک AAOIFI کے شریعتی سٹینڈرڈ کا ہے جس میں اس قرض کی حد 30% مقرر کی گئی ہے۔(para 3/4/2) . AAOIFI کے شریعتی بورڈ کے چیئرمین مفتی تقی عثمانی ہیں
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی کمپنی کے شیئرز کی خریداری کے جواز کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ کمپنی اگر سودی قرضہ لیتی ہو تو یہ سودی قرضہ، کمپنی کے مجموعی اثاثوں کی بنسبت 33 فیصد سے کم ہو اور ساتھ ہی شیئرزخریدنےوالےپر یہ بھی لازم ہےکہ وہ کمپنی کے اس ناجائز فعل پر عدم رضا مندی کا اظہار کرے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ کمپنی کو خط لکھا جائےجس میں کمپنی کوسودی قرض نہ لینے کی اپیل ہو یا کمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگ(AGM) میں سود ی قرض لینےکے خلاف آواز اٹھائی جائےکہ ہم بحیثیت شیئر ہولڈر سودی قرض لینے کی اجازت نہیں دیتے۔
حوالہ جات
الھندیة: (الباب العشرون في المبیعات المکروھة، 211/3)
"ومن استقرض من آخر ألفًا علي أن یعطي المقرض کل شہر عشرۃ دراہم، وقبض الألف وربح فیہا طاب لہ الربح".
جواہر الفقه: (تفصیل الکلام في مسئلۃ الإعانۃ علی الحرام)
"الإعانۃ علی المعصیۃ حرام قطعًا بنص القرآن، ولکن الإعانۃ حقیقۃ ہي ما قامت المعصیۃ بعین فعل المعین الخ"
الھندیة: (کتاب الإجارۃ، 450/4)
"وفي نوادر ہشام عن محمد رحمہ اللّٰہ تعالیٰ: رجل استأجر رجلاً لیصور لہ صوراً أو تماثیل الرجال في بیت، أو فسطاطٍ فإني أکرہ ذٰلک وأجعل لہ الأجرۃ"
ولی الحسنین
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
22 محرم الحرام 1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ولی الحسنین بن سمیع الحسنین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


