| 81433 | طلاق کے احکام | الفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان |
سوال
میرے اور میرے شوہر میں كنائی الفاظ سے بائن طلاق ہو گئی تھی ۔ہم نے کسی مولوی سے پوچھا انہو ں نے کہا آپ کو تین طلاق ہو گئی، لیکن مفتی سے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ایک بائین تھی اور پھر تجدید نکاح کر لیا ۔نکاح کے بعد میں اپنے شوہر کو بتا رہی تھی کے مولوی نے غلط بات کی ۔مولوی نے کہا تھا نکاح فاسد ہو گیا تھا آپکا ۔میرے شوہر نے کہا: ہاں۔ میں نےکہا: انہو ں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپکی تین ہو گئی تھیں میرے شوہر نے کہا :ہاں ۔ یہ تین کے جواب میں میرے شوہر نے جو ہاں بولا اس کی وجہ سے ہمارا رشتہ ختم تو نہیں ہو گیا ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بیوی کامولوی کے تین طلاق واقع ہونے کی بات نقل کرنے پر شوہر کے ہاں کہنے سے کوئی طلاق نہیں ہوئی۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۳ ربیع الاول۱۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


