03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میراث میں کچھ حصہ فروخت کرنے پر قیمت کی واپسی
81489میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

اس شخص نے کچھ جائیداد اپنے بھائیوں سے پوچھے بغیر فروخت کردی تھی اب میراث تقسیم کرتے وقت اس کو بھی حساب میں لایاجائے گا یا نہیں ؟اگرحساب میں لایا جائے گا تو آج کی قیمت دینی ہوگی یا جس وقت میں اس کو بیچاتھا وہی پرانی قیمت دینی ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں اگر اطلاع پاکر دوسرے بھائیوں نے اس شخص کی کی ہوئی بیع کی اجازت دیدی تھی،تو وہ بیع نافذ اور مکمل ہوگئی تھی،اس میں ان ورثہ کے حصے کی جتنی رقم بنتی تھی وہ اس شخص کے ذمہ دینا لازم ہے،بقیہ میراث میں اس شخص کاحصہ برقرار رہے گا،اور اگر دوسرے ورثہ نے اس بیع کی اجازت دینے سے انکار کیا تھاتو وہ بیع باطل ہوگئی تھی،اس صورت میں اس کی غصب کی ہوئی اس زمین کو اس کے حصہ میراث میں شمار کیاجاسکتاہے،لہذا اگر وہ میراث میں اس کے حصے کے برابرہے تو بقیہ زمین دوسرے ورثہ میں تقسیم کی جائے،اگر زیادہ ہے تو اس اضافہ کی وہ پرانی قیمت دے کرتلافی کی جائے اور اگر بیچی گئی زمین بیچنے والے کو میراث میں سے ملنے والے حصہ سے  کم ہے تو اس کمی کو پورا کرکے بقیہ جائیداد دوسرے ورثہ میں تقیسم کی جائے۔

حوالہ جات

 رد المحتار: (4/302):

ولو كانت الدار مشتركةً بينهما، باع أحدهما بيتاً معيناً أو نصيبه من بيت معين، فللآخر أن يبطل البيع۔
الھدایۃ: (3/67):

و لکل من المتعاقدین فسخہ رفعا للفساد وھذا قبل القبض ظاھر لانہ لم یفد حکمہ فیکون الفسخ امتناعا منہ وکذا بعد القبض۔

بدائع الصنائع (10/35):

وإن كان مما لا مثل له من المذروعات والمعدودات المتفاوتة فعليه قيمته؛ لأنه تعذر إيجاب المثل صورة ومعنى؛ لأنه لا مثل له فيجب المثل معنى وهو القيمة۔

رد المحتار: (2/169):

وحكمه الإثم لمن علم أنه مال الغير ورد العين قائمة والغرم هالكة۔

الفتاوي الهنديه (2/139):

وإن غصب ما لا مثل له فعليه قيمة يوم الغصب بالإجماع۔

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

24/ربیع الاول1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب