03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مہتمم کا طے کئے بغیر وقف فنڈ سے ضرورت کے مطابق رقم لینا
81532وقف کے مسائلمدارس کے احکام

سوال

جمگے کے ایک بیٹے یعنی ہمارے چچا نے وہاں ایک مدرسہ کھولا ہوا ہے جو وفاق سے ملحق ہے اور ہم سب قبیلے والے اس میں اخلاص کے ساتھ تعاون کرتے ہیں،لیکن ہمارے مہتمم چجا قاری گل شیر کی مدرسہ سے کوئی تنخواہ مقرر نہیں،بلکہ جتنی ان کی ضرورت یا چاہت ہو وہ مدرسے کےفنڈ سے نکال لیتے ہیں،ابھی کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی کی شادی ہوئی،جس کے اخراجات لاکھوں میں تھے وہ بھی مدرسے کے فنڈ سے پورے کئے گئے،آیا یہ طرزِ عمل جائز ہے؟

تنقیح:سائل سے معلوم ہوا کہ یہ مدرسہ وقف ہے اور لوگوں کے تعاون سے چلتا ہے،طلبہ سے باقاعدہ فیس نہیں لی جاتی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ مذکورہ مدرسہ وقف ہے اور لوگوں کے تعاون سے چلتا ہے،اس لئے مہتمم صاحب کا طے کئے بغیر جب اور جتنا چاہا مدرسے کے فنڈ کو ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں،البتہ عرف اور ضابطے کے مطابق مدرسے کے فنڈ سے تنخواہ لے سکتے ہیں،لیکن بہتر یہ ہے کہ اس کا تعین خود کرنے کے بجائے مدرسہ کے ارکانِ شوری اور شوری نہ ہونے کی صورت میں معاونین میں سے چند معتمد اور ذمہ دار افراد کے ذریعے مہتمم کے کام کی نوعیت اور وقت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے،تاکہ کسی قسم کی تہمت کا اندیشہ نہ رہے۔

حوالہ جات

"البحر الرائق " (7/ 168):

"وفي منية المفتي أقسام المتصرفين تصرف الأب والجد والوصي ومتولي الوقف لا يجوز إلا بمعروف أو بغبن يسير".

"الدر المختار" (4/ 435):

"ليس للقاضي أن يقرر وظيفة في الوقف بغير شرط الواقف، ولا يحل للمقرر الأخذ إلا النظر على الواقف بأجر مثله قنية".

قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ :" (قوله: بأجر مثله) وعبر بعضهم بالعشر والصواب أن المراد من العشر أجر المثل حتى لو زاد على أجر مثله رد الزائد كما هو مقرر معلوم، ويؤيده أن صاحب الولوالجية بعد أن قال: جعل القاضي للقيم عشر غلة الوقف فهو أجر مثله، ثم رأيت في إجابة السائل، ومعنى قول القاضي للقيم عشر غلة الوقف أي التي هي أجر مثله لا ما توهمه أرباب الأغراض الفاسدة إلخ بيري على الأشباه من القضاء".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

07/ربیع الثانی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب