03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد میں ویڈیو بنانے کا حکم
81547نماز کا بیانمسجدکے احکام و آداب

سوال

مسجد میں قرآن و حدیث کے مطابق کوئی محفل ہوتی ہے، اس میں چند افراد اپنے اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہیں یا مکمل محفل کی فلم بناتے ہیں۔ مسجد میں یہ عمل جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ڈیجیٹل تصویر اور ویڈیوز شرعا تصویر کے حکم میں ہیں یا نہیں؟ اس مسئلے میں علمائے کرام کے درمیان رائے کا اختلاف موجود ہے، لیکن اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ مسجد میں موبائل کے ذریعے تصویریں اور ویڈیوز بنانا درست نہیں، یہ مسجد کے تقدس اور آداب کے منافی ہے؛ اس لیے اس سے احتراز کیا جائے۔

حوالہ جات

۔

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

        9/ربیع الثانی/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب