| 81666 | نماز کا بیان | قراءت کے واجب ہونے اور قراء ت میں غلطی کرنے کا بیان |
سوال
اگر نماز میں سورتیں پڑھنے میں غلطی ہو جائے تو کیا کریں؟ میں نماز میں نئی آیات پڑھتاہوں جومیں سیکھتا ہوں۔میں عام طور پر ان میں معمولی غلطیاں کرتا ہوں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نئی یاد کی ہوئی آیات اور سورتوں کو نماز میں پڑھنا درست ہے،لیکن جہاں آیت یا کسی کلمہ میں شک ہو تو اس کو غلط پڑھنے کے بجائے آگےسے پڑھ لیا کریں یااپنےساتھ نمازمیں کسی کو شامل کرلیا کریں اوراونچی آواز سےپڑھاکریں تاکہ سامع غلطی بتاسکے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۹ربیع الثانی۱۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


