| 81779 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
کسی کمپنی سے اس کی کسی چیز کی خریداری کرنے یعنی مکمل ادائیگی کر کے اشیاءحاصل کر لینے کے بعد دوستی، رشتہ داری اور بھروسہ کی بنیاد پر صرف ضروری دستاویزات اپنے پاس رکھ کر باقی کاغذات واپس کمپنی کے پاس بطور امانت رکھوا دی جائیں۔ تو یہ عمل شریعت کے لحاظ سے کیسا ہوگا؟
وضاحت: سائل نے بتایا کہ کاغذات کے گم ہونے کے خطرہ سے کمپنی کے پاس کاغذات رکھوائے جاتے ہیں اور کوئی مقصد نہیں ہوتا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورتِ مسئولہ میں بطورِ امانت گاڑی وغیرہ کے کاغذات کمپنی کے پاس رکھوانا جائز ہے، البتہ یہ بات یاد رہے کہ اگر کمپنی کی تعدی اور کوتاہی کے بغیر وہ کاغذات ضائع ہو گئے تو شرعاً کمپنی پر ان کا ضمان واجب نہیں ہو گا۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد نعمان خالد
دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی
23/ربیع الثانی 1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


