03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قادیانی عقائد سے لاتعلقی کااظہارکرنے کاحکم
81797ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علماءکرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاندان علی الاعلان پرنٹ میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا اورسوشل میڈیا پر انفرادی و اجتماعی،زبانی اورتحریری یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم حضرت محمد مصطفیﷺ جوحضرت عبداللہ کے گھر مکہ مکرمہ میں حضرت بی بی آمنہ کے بطن سے پیدا ہوئے،مکہ مکرمہ میں 13سال اورمدنیہ منورہ میں10سال نبوت کی زندگی گزاری جو حضرتہ خدیجہ الکبری ؓ ،حضرتہ عائشہ ؓ اوردیگر ازدواج مطہرات کے شوہر ہیں کو آخری نبیﷺ مانتے ہیں۔ ٓآپﷺ کی زندگی میں یا آپﷺ کی رحلت کے بعد جو بھی جس نام سے نبوت کا دعوی کر چکا ہے اس کو کاذب ،دجال ،کافراور مرتد مانتے ہیں۔ قادیانی،لاہوری،اوراحمدیوں کو دائرے اسلام سے خارج مرتداور دجال سمجھتے ہیں، مگر اس کے باوجود بھی بعض لوگ اس خاندان کو قادیانی کہتے ہیں ،یہ خاندان ایک شہر میں آباد ہے اور تقریبا 60سال کاعرصہ اس ہی شہر میں گزار چکے ہیں کسی ایک فرد کو بھی انہوں نے اس قسم کی کوئی دعوت نہیں دی ،ختم نبوت کے لیے ہروقت جان ومال سے تیار ہیں،سید خاندان سے تعلق رکھتے ہیں سلسلہ حضرت علی ؓ سے ملتا ہے۔ پیر ی فقیری کی زندگی گزارتے ہیں ۔اہل سنت والجماعت مسلک حنفی کے پیروکار ہیں۔ اب سوال یہ ہے کیا ان کو قرآن و سنت کی روشنی میں قادیانی کہنا صحیح ہے ؟ اگر نہیں تو جو لوگ ان کو قادیانی کہتے ہیں ان کے لیے کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کون لوگ کس بنیاد پرتکفیر کرتے ہیں؟اس ابہام کی وضاحت کے بعد ہی اس سؤال کا جواب دیا سکتا ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۸ربیع الثانی۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب