| 81856 | تاریخ،جہاد اور مناقب کا بیان | متفرّق مسائل |
سوال
سلطان سلیم یاؤز(سلیم اول ،عثمانی) 1512 تا 1530 ، نے مملوک حکمرانوں کو شکست دے کر مکہ و مدینہ پر اسلامی خلافتِ عثمانیہ قائم کی۔ سلطان سلیم نے یہ جنگ مملوک مسلمانوں کے خلاف لڑی ، لیکن اس وقت کے علماء کرام نے نہ صرف اس جنگ کا جواز دیا، بلکہ سلطان سلیم کے نام کے خطبات بھی جمعہ میں پڑھے گئے ۔اس کے دو وجوہات دئے گئے :
1) مملوک یوروپیوں کے بمقابل کمزور تھے، اور عثمانی طاقتور جس سے حرمین شریفین کی بہتر محافظ تھے ۔
2) مملوک خواہ مسلمان تھے، لیکن مسلمان رعایہ پر ظلم کرتے تھے ، اس لئے اکابرین نے سلیم اول کو خلیفہ مانا۔
کیا مسلمان مفتیان کرام کے بارے میں یہ خبر صحیح ہے ؟ کیا اس طرح سے موجودہ خلفاء کو معزول کیا گیا ہے ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تاریخ اسلام میں سلیم اول ایک نیک مسلم حکمران کے طور پر معروف ہے جو اہل علم کی بہت قدر کرتا تھا،البتہ تاریخی واقعات کی تصدیق کا چونکہ کوئی معتبرومستند ذریعہ نہیں اور خود تاریخ کوئی شرعی مستند ذریعہ نہیں، لہذا سؤال میں ذکر کردہ واقعہ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی،باقی حاکم کو معزول کرنے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ جب کوئی حاکم کفر بواح (ناقابل تاویل کفر)کا ارتکاب کرےیااپنی رعایا پر صریح ظلم کرے تو اس کوبزور طاقت بشرط استطاعت معزول کرنا جائز ہے،نیزبشرط صحت واقعہ یقینا اس دور کے مفتیان کرام اورعلماء حق نے ان شرائط کی بنیاد پر ہی فتوی دیا ہوگا۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۳۰ربیع الثانی۱۴۴۴ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


