| 82222 | جائز و ناجائزامور کا بیان | خریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل |
سوال
ایک شخص فیس بک پر چڑی چھکا گیم (Badminton) کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا کام کرنا چاہتا ہے، اس کام کے لیے لوکیشن باہر ممالک کی لگانی پڑتی ہے، اگر پاکستان کی لوکیشن لگائی جائے تو کام نہیں چلتا۔ سوال یہ کہ شرعی طور پر یہ کام اور لوکیشن بدلنا جائز ہے یا نہیں، جبکہ وہ شخص پاکستان میں مقیم ہے؟
تنقیح: سائل نے فون پر بتایا کہ دوسرے ملک کی لوکیشن اس لیے ڈالتے ہیں کہ پاکستان کی لوکیشن والے پیجز کو فیس بک مونیٹائز نہیں کرتا، اور پیج جب تک مونیٹائز نہ ہو، اس پر پیسے نہیں ملتے۔ دوسرے ملک کی لوکیشن ڈالنے کے لیے وی پی این (VPN) لگانا پڑتا ہے، یہ ایک ایپ ہوتی ہے، اس کو آن کرنے سے ہمارا لوکیشن باہر ملک کا ہوجاتا ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جب فیس بک انتظامیہ نے پاکستان میں مونیٹائزیشن بند کی ہے تو وی پی این (Virtual private network) لگا کر دوسرے ملک کی لوکیشن دکھانا اور اس کے ذریعے سے فیس بک پیج مونیٹائز کرانا دھوکہ دہی میں داخل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، اس سے بچنا ضروری ہے۔
حوالہ جات
سنن الترمذي (3/ 606):
عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم مر على صبرة من طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال يا صاحب الطعام ! ما هذا ؟ قال: أصابته السماء يا رسول الله ! قال أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس ؟ ثم قال: من غش فليس منا …… قال أبو عيسى: حديث أبي هريرة حديث حسن صحيح، والعلم على هذا عند أهل العلم، كرهوا الغش وقالوا: الغش حرام.
الموسوعة الفقهية الكويتية (11/ 127):
د - الغش :
5 - وهو اسم من الغش ، مصدر غشه : إذا لم يمحضه النصح ، وزين له غير المصلحة ، أو أظهر له خلاف ما أضمره. وهو أعم من التدلیس؛ إذ التدلیس خاص بکتمان العیب.
الموسوعة الفقهية الكويتية (11/ 255):
4 - التلبيس من اللبس ، وهو اختلاط الأمر ، وهو ستر الحقيقة وإظهارها بخلاف ما هي عليها.
5 - التغرير هو : الخديعة والإيقاع في الباطل وفيما انطوت عاقبته .
6 - الغش مصدر غشه، إذا لم يمحضه النصح ، بل خدعه . والغش يكون بالقول والفعل ، فالتزوير والغش لفظان متقاربان .
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
03/جمادی الآخرۃ/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


