03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ویب سائٹ پر انویسٹمنت کی کمائی
82515مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

میں ایک ویب سائٹ پہ 1000 انویسٹ کئے اور ان کا پیکج خریدا وہ روزانہ مجھے 120 روپیے 30 دن تک دیں گے کیا یہ حلال ہے یا حرام اور ان کے الگ الگ پیکج ہوتے جو خریدنے پڑتے جو 500 سے شروع ہوتے اور 100000 تک جاتے 500 پہ 60 ملتا 1000 پہ 120 وہ یہ پیسے کہاں لگاتے ہیں کیا کرتے ان کا بھی کچھ پتا نہیں تو یہ حلال ہوگی یا حرام

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مروجہ مبہم  کاروبار ی اسکیموں میں، ایپس میں انویسٹمنٹ کرنےاور کسی بھی طرح سے ان کا حصہ بننےسے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ان میں کئی طرح کی شرعی خرابیاں پائی جاتی ہیں،جن کی وجہ سے ان کے ساتھ رقم انویسٹ کرنا جائز نہیں ہوتا اور نہ ان کی جانب سے ملنے والی کمائی جائز ہوتی ہے۔آپ کا ذکرکردہ یہ طریقہ کار بھی درست معلوم نہیں ہورہا،ویب سائٹ کا مکمل نام یا معاہدے کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ حکم بیان کرنے میں آسانی ہو

حوالہ جات

..

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

یکم/رجب1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب