| 86333 | وقف کے مسائل | وقف کے متفرّق مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
جیز کیش کی نئی اسلامی سروس "سلام سیونگ" کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اس میں اکاؤنٹ کھولنا اور منافع لینا جائز ہے؟ کیا یہ حقیقتاً اسلامی طریقہ کار کے مطابق کام کرتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جاز کیش (JazzCash) میں موجود آپشن "اسلامک سیونگ پلان" کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بنیاد تکافل پر رکھی گئی ہے، اور اس سلسلے میں وہ "سلام تکافل"نامی کمپنی کے ساتھ معاملات کرتے ہیں﴿[1]﴾۔
چونکہ تکافل کا مسئلہ ہمارے ہاں ابھی زیر غور ہے، اس لیے اس بنیاد پر کام کرنے والے "سلام سیونگ"پر فی الوقت کوئی حتمی حکم نہیں لگایا جا سکتا۔ البتہ، بعض دیگر دارالافتاءچونکہ تکافل کے جواز کا فتویٰ دے چکے ہیں، لہٰذا ضرورت کے وقت ان سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
[1] https://chatgpt.com/c/677f56d4-61d8-800a-ad2e-4676939ba65b دارالافتاء الإخلاص، کراچی
حوالہ جات
.
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
12/7/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


