03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
IGI لائف ونڈو تکافل آپریشنزکے ساتھ فیملی تکافل کا معاہدہ کرنے کاحکم
82823سود اور جوے کے مسائلانشورنس کے احکام

سوال

ادب سے گزارش ہےکہ سائل خالد یاسین نے اپنا اکاونٹ بنک الفلاح اسلامک جوہر آباد ضلع خوشاب میں اس لیے اوپن کرایا کہ یہ بینک اسلامی قوانین کےمطابق اور مفتی صاحبان کی زیر نگرانی کام کرتاہےاور شرعی تکافل کا دعویدار ہے۔اسی بینک سے میں نے ایک پالیسی کرائی ہے  تکافل کا نام دیتے ہیں ،جس میں دولاکھ پچاس ہزار سالانہ جمع کرانا ہوتا ہےاس کا دورانیہ دس سال ہے۔ میں کچھ مسائل کی بنیاد پریہ تکافل پالیسی جاری نہ رکھ سکا ۔ بینک نے میراپیسہ چودہ ماہ استعمال کیا اور چودہ ماہ بعد مجھےانہوں نے  250,000 میں سے 59855 روپے صرف واپس کیے اور 190115روپے کٹوتی کرلیے۔ اتنی بڑی کٹوتی میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔بینک آجکل سیونگ اکاونٹ کا منافع بھی پندرہ فیصد دیتاہے۔بینک الفلاح اسلامک نے میرے صرف اصل زر سے  78%کٹوتی کی ہے۔

اس امر کی وضاحت کی جائے کہ آیا یہ تکافل کےشرعی اصولوں کے مطابق ہے یا نہیں؟ اور بینک کے اس طرزعمل کے بارے میں اپنی رائے ارسال فرمائے۔

میزان بینک اس صورت حال میں صرف پانچ فیصد کٹوتی کرتا ہےجس کاثبوت لف ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تکافل کی جملہ اقسام کےحوالے سے ہماری رائے اب تک توقف کی ہے، لہذا  مذکورہ مسئلہ کے حوالے سے بینک الفلاح کے شریعہ بورڈ کے حضرات یا جامعہ دارالعلوم کراچی سے رابطہ کیا جائے۔

حوالہ جات

نعمت اللہ

دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی

17/رجب/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نعمت اللہ بن نورزمان

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب