| 82814 | روزے کا بیان | روزے کے مفسدات اور مکروھات کا بیان |
سوال
روزہ رکھا تھا اور روزے کی حالت میں خون ٹیسٹ کروایا، میں نے سنا ہے روزے کی حالت میں خون ٹیسٹ کروانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
خون ٹیسٹ کروانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ روزے کی حالت میں خون نکلنے کی وجہ سے کمزوری کا اندیشہ ہو تو خون ٹیسٹ کروانا مکروہ اور خلاف اولی ہے۔
حوالہ جات
الھندیۃ: (1/200):
ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف أما إذا خاف فإنه يكره وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب وذكر شيخ الإسلام شرط الكراهة ضعف يحتاج فيه إلى الفطر، والفصد نظير الحجامة هكذا في المحيط.
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
18/رجب1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


