82878 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
اکاؤنٹ منیجرکی جاب کرناکیساہے؟جیسے یوٹیوب کے اکاؤنٹ کوسنبھالناہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ملازمت کےجائزہونے کامدارکام کی نوعیت پرہے،اگرکام جائزہے توملازمت بھی جائزہے اورکام غیرشرعی ہے توملازمت بھی ناجائزہے،اس قاعدہ کی روشنی میں دیکھ لیں کہ جس ویب سائٹ کے اکاؤنٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری آپ کی ہے اس پرکس طرح کاموادہے؟اگرغیراخلاقی اورغیرشرعی ہے تو اس طرح کے اکاؤنٹ کی جاب جائزنہیں،اوراگراس طرح نہیں ہے،جیسے اس چینل یااس ویب سائٹ پرفنی معلومات یابیانات وغیرہ ہیں تویہ جاب جائزہے۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۲/رجب ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |