03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ذاتی رقم سے خریدے مکان میں بہن بھائیوں کاحصہ نہیں
86808خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

ہم پانچ بہنیں اور تین بھائی ہیں۔ دو بہنیں شادی شدہ ہیں، اور بھائیوں میں سے صرف میری شادی ہوئی ہے۔ میں والدین کے ساتھ رہتا ہوں۔ میرے والد صاحب ایک مسجد میں پڑھاتے ہیں، اور میں بھی ایک مسجد میں پڑھاتا ہوں۔ میری تنخواہ چالیس ہزار روپے ہے، جس کا مکمل علم گھر والوں کو نہیں ہے۔ اس لیے میں کچھ رقم گھر دیتا ہوں، جبکہ باقی اپنے پاس جمع کر لیتا ہوں۔

اب میں نے اپنی جمع شدہ رقم سے، گھر والوں سے مشورہ کرکے، ایک زمین خریدی اور اپنے نام کروا لی۔ زمین خریدتے وقت یہ طے نہیں ہوا تھا کہ میں اپنے بہن بھائیوں کو اس میں سے حصہ دوں گا یا نہیں۔اب سوال یہ ہے کہ

 کیا میرے بہن بھائی اس زمین میں اپنے اپنے حصے کا مطالبہ کر سکتے ہیں؟ کیا شرعی طور پر ان کا اس میں کوئی حق بنتا ہے؟ براہِ کرم وضاحت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرمذکورہ زمین واقعۃً آپ نے اپنی ذاتی کمائی سے خریدی ہےجیسے کہ آپ نے لکھاہے اور اس میں کسی اور بہن ،بھائی کا مالی حصہ شامل نہیں تھا، تو شرعی طور پر اس کے مالک صرف آپ ہیں۔ آپ کے بہن بھائی شرعی طور پر اس میں حق کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔ البتہ، اگر خاندان میں محبت و اتفاق برقرار رکھنے کے لیے آپ انہیں کچھ حصہ دینا چاہیں تو یہ آپ کی طرف سے ایک احسان ہوگا، لیکن ایساکرناشرعی طورآپ پر لازم نہیں۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين   (4/ 502):

’’ لأن ‌الملك ما من شأنه أن يتصرف فيه بوصف الاختصاص‘‘(كتاب البيوع، ط: سعيد)

السنن الكبرى للبيهقي وفي ذيله الجوهر النقي - (ج 10 / ص 252)

عن ابن أبى مليكة قال : كنت قاضيا لابن الزبير على الطائف فذكر قصة المرأتين قال فكتبت إلى ابن عباس فكتب ابن عباس رضى الله عنهما إن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال :« لو يعطى الناس بدعواهم لادعى رجال أموال قوم ودماءهم ولكن البينة على المدعى واليمين على من أنكر ».

 في ردالمحتار :

 لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي اھ (4/ 61)۔

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

04/8/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب