محرم الحرام کے مہینے میں شادی کرنا یا اسی طرح کے دیگر تقریابت کی کیا حیثیت ہے ، واقعہ کربلا کے پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئےکیا یہ امور درست ہیں ؟؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
محرم الحرام قابل احترام اور با برکت مہینہ ہے ،اور سال کے دوسرے مہینوں کی طرح اس میں شادی وغیرہ کرنا جائز ہے، واقعۂ کربلا کی وجہ سے اس مہینے میں شادی وغیرہ کو ناجائز سمجھنا محض جاہلیت کا تصور اور گناہ ہے، لہٰذا ماہ محرم میں شادی بیاہ، دعوتِ ولیمہ،مکان اور کاروبار کی ابتدا وغیرہ تمام جائز امور انجام دئیے جاسکتے ہیں، اور یہ بلاشبہ جائز ہے۔