82701 | نکاح کا بیان | محرمات کا بیان |
سوال
مفتی صاحب درج ذیل چار میں سے شمشیر اور بیگی کے نکاح کی شرعی وضاحت فرمائیں کہ جائز ہے یا نہیں؟
1. پھپی جو مولو کی بیٹی ہے اور اس کی والدہ کا نام فاتیان ہے۔
2. شمشیر جو خان کا بیٹا ہے اور اس کی والدہ بھی فاتیان ہے۔
3. نواز جو جلال کا بیٹا ہے اور اس کی والدہ کا نام بھی فاتیان ہے۔
4. بیگی جو جلال کی بیٹی ہے اور اس کی والدہ کا نام سرداراں ہے۔
پہلے تین کے والد الگ الگ ہیں مگر والدہ ایک ہی ہیں،جبکہ آخری دو کی والدہ الگ ہیں مگر والد ایک ہیں۔
جب شمشیر اور نواز کی والدہ ایک ہیں اور نواز اور بیگی کے والد ایک ہیں تو کیا شمشیر اور بیگی کا نکاح آپس میں ہو سکتا ہے یا نہیں؟
تنقیح سوال:بیگی نواز کی باپ شریک بہن ہے اور شمشیر نواز کا ماں شریک بھائی ہے ،جبکہ شمشیر اور بیگی کے والدین الگ ہیں تو کیا اس وجہ سے کہ وہ نواز کے بہن بھائی ہیں ان کے نکاح میں کوئی ممانعت ہو گی یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شمشیر اور بیگی آپس میں غیر محرم ہیں ،دونوں کے والدین الگ ہیں ،لہذا ان کا نکاح آپس میں جائز ہے۔
حوالہ جات
قال الله تعالى:حرمت عليكم أمهاتكم وبناتكم وأخواتكم وعماتكم وخالاتكم وبنات الأخ وبنات الأخت وأمهاتكم اللاتي أرضعنكم وأخواتكم من الرضاعة وأمهات نسائكم وربائبكم اللاتي في حجوركم من نسائكم اللاتي دخلتم بهن فإن لم تكونوا دخلتم بهن فلا جناح عليكم وحلائل أبنائكم الذين من أصلابكم وأن تجمعوا بين الأختين إلا ما قد سلف إن الله كان غفورا رحيما.(النساء :٢٣)
قال العلامة الحصفكي رحمه الله تعالى:أسباب التحريم أنواع: قرابة، مصاهرة، رضاع، جمع، ملك، شرك، إدخال أمة على حرة، فهي سبعة.(الدر المختار مع حاشية رد المحتار:٣/٢٨)
قال العلامة ابن عابدين رحمه الله تعالى:قوله ( قرابة) :كفروعه وهم بناته وبنات أولاده، وإن سفلن، وأصوله وهم أمهاته وأمهات أمهاته، وآبائه إن علون وفروع أبويه، وإن نزلن ،فتحرم بنات الإخوة والأخوات وبنات أولاد الإخوة والأخوات، وإن نزلن وفروع أجداده وجداته ببطن واحد، فلهذا تحرم العمات والخالات وتحل بنات العمات والأعمام والخالات والأخوال، فتح.(رد المحتار:٣/٢٨)
احسن ظفر قریشی
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
25جماد ی الآخرۃ 1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسن ظفر قریشی بن ظفر محمود قریشی | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |