| 83659 | روزے کا بیان | روزے کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
ایک شخص یہ نیت کرتاہے کہ میں کل روزہ رکھوں گا، لیکن سحری کے وقت اس کی آنکھ نہ کھلے تو اس کے روزے کا کیاحکم ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ شخصِ مذکور نے رات سے روزے کی نیت کرلی تھی، لہذا اس کا روزہ ہوگیا، اگرچہ وہ سحری کے لیے بیدارنہ ہوسکا۔
حوالہ جات
وفی الدر المختار( 2/377):
(فيصح) أداء (صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل).
البناية شرح الهداية (4/ 4)
وصح صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل إلى ما قبل نصف النهار، لأن النية إنما تصح إذا وقعت في الليل أو في أكثر النهار، لأن للأكثر حكم الکل.
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
۲١/١۰/۱۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


