03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کورین ریڈجنسنگ کیپسول استعمال کرنا
83681جائز و ناجائزامور کا بیانکھانے پینے کے مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک بندہ متعدد بیماریوں (جس میں بلڈ پریشر، ذیابیطس/شوگر، اعصابی کمزوری  وغیرہ )کا شکار ہے۔ پچھلے سال رمضان شریف میں بائیں طرف  فالج کا ایک معمولی حملہ ہوا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف ایم ار آئی  کروائے۔

ان ڈاکٹروں میں میرا ذاتی معالج جو پمز /کمپلیکس اسلام آباد میں انٹرنل میڈیسن کے پروفیسر ہیں، اسی ڈاکٹر نے فالج کیلئے مشہور جڑی بوٹی ''جنسنگ کیپسول '' تجویز کیے۔ پاکستان میں معیاری جنسنگ کی کمی کا سامنا ہواتوایک دوست کے ذریعہ  جنوبی کوریا سے '' کورین ریڈ جن سنگ '' منگوالی۔کیپسول کے ڈبے پر ہدایات کورین زبان سے اردو اور انگریزی میں ترجمہ کروایاہے،کیپسول کے اجزء میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ،البتہ ان ہدایات کے ساتھ ایک جگہ لکھا ہے: کہ اسی facility center (سہولیاتی مراکز) میں آڑو،ٹماٹر/انڈے /مشروم /خنزیر کا گوشت بھی تیار کیا جاتا ہے۔

ہم نے کمپنی سے معلوم کیاتوکمپنی کے ذمہ داروں نے ای میل کے ذریعے یہ جواب دیاکہ:

 '' یہ خالص نباتاتی جڑی بوٹیوں سے بننے والی دوا ہے،اس میں خنزیر کا گوشت یا اس سے متعلقہ اشیاء شامل نہیں ہیں، البتہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق وہ تمام اشیاء ظاہر کرنے پڑیں گی ، جو اسی فیکٹری /سہولت سنٹر میں تیار کی جاتی ہے۔خودکمپنی کاکہناتھاکہ یہ یہ  پراڈکٹ صرف حلال سرٹیفائیڈ نہیں ،باقی خنزیر وغیرہ کا کوئی جز اس میں شامل نہیں''۔

سوال یہ ہے کہ ڈاکٹری نسخے پر کیا کورین ریڈ جنسنگ کیپسول کا استعمال جائز ہے؟ تین مزید ڈاکٹروں کے سامنے یہ بات رکھی  تو انہوں نے کہا اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

کیونکہ کمپنی خود اقرا ر کرتی ہے کہ اس میں کوئی ایسی چیز شامل نہیں ،تقریبا 4 ماہ سےکیپسول لیےہوئےہیں، لیکن شرعی حکم کے بغیر استعمال نہیں کیےگیے۔اُمید ہے مناسب اور جلد جواب مجھے دیا جائےگا۔

نوٹ: کورین ریڈ جنسنگ کیپسول کی مشہور زمانہ کمپنی کے ماہرین کی رائے اورجواب ای میل کی صورت  میں مجھےبھیجاگیاوہ یہاں پیسٹ کر رہا ہوں۔

On Thu, Jan 11, 2024, 1:09 PM KGC2!A wrote:

Dear Customer,

Thank             you        for        your      interest          in our      product

This     product    does     not     contain     any       pork        ingredients. The    capsule is    a veggie      capsule.   However, this       product      is       not Halal    certified.

Please      note        that      we      can      reply       to     available     to      accept       this suggestion.Do      not      hesitate      to       contact      me        if        you      have       any        questions.

Kindest Regards, Customer care

سائل کی طرف سے پراڈکٹ کےمذکوراجزاءےترکیبی:

- *Ingredients and Quantity*: Red ginseng concentrate powder (6-year-old roots, solid content 95%, ginsenoside Rg1+Rb1+Rg3 7 mg/g, domestic) 20% (raw ginseng ratio: ginseng root 75%, red ginseng 25%), barley leaf extract (German origin), refined palm oil (Malaysian origin), beeswax, soy lecithin, Heraclius mushroom extract powder, Agaricus blazei mushroom extract powder, Shiitake mushroom mycelium powder, wheat, soy-containing capsule components: hydroxypropyl starch powder, glycerin, carnauba wax, cocoa                      colorant

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ سائل کی طرف سےاستفتسار پرکمپنی کی طرف سےمذکورہ بالا تفصیل کےمطابق اس پراڈکٹ میں چونکہ کوئی حرام اجزاء بظاہرشامل نہیں ہیں،اس لیےاس پراڈکٹ کااستعمال شرعاجائزہے۔

پراڈکٹ کی لیبلنگ میں موجود کورین زبان میں درج ذیل تفصیلات کوسمجھنےکےلیےانگلش اوراردو زبان میں  جوترجمہ کروایاگیاہے،اس کےمطابق کمپنی کی طرف سےذکرکردہ اجزاء میں اکثر پلانٹ بیسڈplant base) (ہیں،جن سےبنی ہوئی مصنوعات پرشرعاحرام ہونےکاحکم نہیں لگایاجاسکتا،الایہ کہ اس میں نشہ ہویاوہ  صحت کےلیےمضرہوں،موجودہ پراڈکٹ کےحوالےسےتین ڈاکٹروں کی رائےذکرکردی گئی ہےکہ ان کی طرف سےاس کواستعمال کی تجویز دی گئی ہے،اس سےمعلوم ہوتاہےکہ یہ  نشہ آوریا مضرصحت  بھی نہیں ہے۔

البتہ چنداجزاء مثلا  lecithin colorant ,carnauba  wax, glycerin,ایسے ہیں جو plant based اورanimal based دونوں ہوتے ہیں،لیکن دیگر اجزاء میں ان کےساتھ سویابین کاذکربھی ہے،اس سےمعلوم ہوتاہےکہ اکثر اجزاء پلانٹ بیسڈ ہی  ہیں،لہذاان کااستعمال درست ہوگا۔

البتہ چونکہ یہ پراڈکٹ کوریاکی بنی ہوئی  ہےجہاں پر ویسےباقی چیزوں میں حلال حرام کاخیال نہیں کیا جاتا،پھر کمپنی نےخود اس کااقرار بھی کیا ہےکہ یہ حلال سرٹیفائیڈنہیں ہے،اس لیےاگر بہت زیادہ مجبوری نہ ہوتو متبادل (اگرچہ وہ معیاراورکوالٹی کےاعتبارسےکم درجہ کا ہو،لیکن  مقصدکےحصول میں کافی ہواوراس کےحلال ہونےکایقین  ہوتواس) کو استعمال کرنا بہتر ہوگا ۔

حوالہ جات

۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

25/شوال       1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب