83669 | وقف کے مسائل | مدارس کے احکام |
سوال
مدرسہ کے کسی بھی ملازم کی بیماری یا حادثہ کی صورت میں ماہانہ تنخواہ کے علاوہ مدرسہ کے فنڈ سےکس قدر مدد کی جاسکتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی بیماری یا حادثے کی صورت میں مدرسے کے فنڈ سے مدرسے کے ملازم کی امداد کی شرعاً کوئی مقدار مقرر نہیں۔ مدرسے کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بیماری یا حادثے کی نوعیت، ملازم کی خدمات، مدرسہ فنڈ میں گنجائش اور مدرسے کے مفاد کو مدِ نظر رکھ کر کوئی واضح اور منصفانہ ضابطہ بنائے اور اس پر عمل کرے۔
حوالہ جات
الإسعاف فی أحکام الأوقاف(56):
فصل فی بیان مایجوز للقیم من التصرف ومالایجوز….. ویتحریٰ فی تصرفاته النظر للوقف و الغبطة؛ لأن الولایة مقیدة به.
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
25/ شوال المکرم/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |