03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
“تم میری طرف سے فارغ ہو” کہنے سے طلاق کا حکم
83672طلاق کے احکامالفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرانام انسہ تنویر ہے میرا اور میرے شوہر کا 2022 میں جھگڑا ہو اتو شوہر نے مجھے ایک طلاق دی تھی  تو میں والدین کے گھر آ گئی تھی اس کے بعد 15 دنوں میں دونوں طرف سے خاندان والوں نے ہماری صلح کروا دی تھی تو میں  واپس چلی گی پھر ایک سال بعد پھر ہماری لڑائی ہوئی تو مجھے اس نے کہا تم میری طرف سے فارغ ہو اور ساتھ یہ کہا کہ ابھی میں زبانی کہہ رہا ہوں صبح لکھ کر بھی دے دوں گا  ۔قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ ہماری طلاق ہو گی ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کیے گئے الفاظ "تم میری طرف سے فارغ ہو" الفاظِ کنایات کی دوسری قسم سے تعلق رکھتے ہیں، جن سے طلاق کے کسی قرینہ کے پائے جانے کے وقت بغير نيت كے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران شوہر کے یہ الفاظ "تم میری طرف سے فارغ ہو " کہنے سے آپ پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو چکی ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ اب فریقین کے درمیان نکاح ختم ہو چکا ہے اور اُسی دن سے عدت بھی شروع ہو چکی ہے، البتہ عدت کے دوران اور عدت کے بعد فریقین باہمی رضامندی سے گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (3/ 296) دار الفكر-بيروت:

باب الكنايات (كنايته) عند الفقهاء (ما لم يوضع له) أي الطلاق (واحتمله) وغيره (ف) الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب،فالحالات ثلاث: رضا وغضب ومذاكرة والكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح للسب، أو لا ولا (فنحو اخرجي واذهبي وقومي) تقنعي تخمري استتري انتقلي انطلقي اغربي اعزبي من الغربة أو من العزوبة (يحتمل ردا، ونحو خلية برية حرامبائن) ومرادفها كبتة بتلة (يصلح سبا، ونحو اعتدي واستبرئي رحمك، أنت واحدة، أنت حرة، اختاري أمرك بيدك سرحتك، فارقتك لا يحتمل السب والرد، ففي حالة الرضا) أي غير الغضب والمذاكرة (تتوقف الأقسام) الثلاثة تأثيرا (على نية) للاحتمال والقول له بيمينه في عدم النية ويكفي تحليفها له في منزله، فإن أبى رفعته للحاكم فإن نكل فرق بينهما مجتبى.

وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا (وفي مذاكرة الطلاق) يتوقف (الأول فقط) ويقعبالأخيرين وإن لم ينو لأن مع الدلالة لا يصدق قضاء في نفي النية لأنها أقوى لكونها ظاهرة، والنية باطنة ولذا تقبل بينتها على الدلالة لا على النية إلا أن تقام على إقراره بها عمادية، ثم في كل موضع تشترط النية فلو السؤال بهل يقع بقول نعم إن نويت، ولو بكم يقع بقول واحدة ولا يتعرض لاشتراط النية بزازية فليحفظ.

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

25/شوال المکرم 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب