03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نیشنل بینک کی اسلامی برانچ “اعتماد اسلامک بینکنگ “میں حاصل ہونے والے نفع کا حکم
83726سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

کیانیشنل بینک(اعتماد)میں جمع رقم پر نفع سودہے یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری معلومات کے مطابق نیشنل بینک کی اسلامی برانچ " اعتماد اسلامک بینکنگ"  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اسلامی بینکاری کے لیے باقاعدہ ایک منظور شدہ ادارہ ہے۔ اس کے تمام تر معاملات کی نگرانی مستند و ماہر علماء کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کرتا ہے ، جس کی معاونت کے لیے ایک  مکمل  شریعہ کمپلائنس ڈپارٹمنٹ موجود ہے۔   "اعتماد اسلامک بینکنگ"  اپنی خدمات و سہولیات (پروڈکٹس اور سروسز) مختلف  اسلامی طریقہ ہائے تمویل کے اصولوں کے مطابق فراہم کرتاہے، لہذا اس میں ڈپازٹ جمع کرانا اوراس  پر نفع حاصل کرنا ، نیز اس میں تمویلی سہولیات حاصل کرنا ، سب جائز ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔

صفی اللہ

دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی

30/شوال المکرم/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی اللہ بن رحمت اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب