03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کتنی نقدی جمع ہونے کی صورت میں زکوۃ لازم ہوتی ہے؟
83718زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

 ایک فرد نے ڈیڑھ لاکھ روپے انویسمنٹ میں لگائے ہوئے ہیں ،لیکن اس کے پاس اس کے سوا کوئی چاندی/نقدی  نہیں ہے،کمی بیشی کے ساتھ ماہانہ منافع  جوملتاہے اخراجات میں خرچ ہو جاتا ہے،کیا اس فرد کو زکوٰۃ کی ادائیگی کرنا ہو گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابرنقدی ہونے کی صورت میں زکوۃ کے احکام متوجہ ہوجاتے ہیں اورسال گزرنے پرزکوۃ کاحساب بھی ضروری ہے،صورت مسؤلہ میں نقدی  ساڑھے باون تولہ چاندی  کی قیمت سے زیادہ ہے  اس لئے یہ شخص صاحب نصاب ہے اورسال کے گزرنے پر اس رقم کے ساتھ جتنی نقدی موجود ہوگی سب کوملاکرزکوۃ کاحساب کرے،اگرقرض لیاہے تومنفی کریں،بقیہ رقم نصاب کے برابرہے توزکوۃ اداکرے۔

حوالہ جات

۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

       ۲/ذی قعدہ۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب