| 83722 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھانے پینے کے مسائل |
سوال
سوال:مجھے آپ سے مسئلہ یہ معلوم کرنا تھاکہ یہ جوsnakes اسنیکس ہوتے ہیں امپورٹڈ اسنیکس ڈوریٹوزDoritos کےنام سے،ان کا کیاحکم ہے؟ان کےاندر کوئی حرام اجزاء شامل تونہیں ،جس کی وجہ سےان کا کھاناشرعاجائزنہ ہو؟ اس کی تصویر اور ان میں استعمال ہونے والے ingredients کی تفصیل درج ذیل ہے:
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں سائل کی طرف سےبھیجےگئےپراڈکٹ کےانگریڈینٹس میں دواجزا CHEESE) اورENZYMES) ایسے ہیں جوشرعاقابل تحقیق ہیں،یعنی ان کےsources حلال بھی ہوسکتےہیں اورحرام بھی،موجودہ اجزاء میں کوئی تفصیل مذکورنہیں کہ یہ یقینی طورپرحلال سورسز سےلیےگئےہیں،دوسری بات یہ کہ یہ پراڈکٹ امریکا سےامپورٹڈہے(جیساکہ اجزائےترکیبی کےبعدباقاعدہ اس کی وضاحت بھی گئی ہےکہ (PRODUCT OF U.S.Aجہاں ان دونوں چیزوں کا حلال ذرائع سےحاصل ہونابظاہرمشکل ہے،اس لیےاس کااستعمال جائزنہیں ہوگا،جب تک کہ کسی معتبرحلال سرٹیفکیشن کےادارےسےباقاعدہ حلال سرٹیفائیڈنہ ہو۔
حوالہ جات
۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
03/ذیقعدہ 1445ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


