03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قضاء عمری کےلیےمشہورمخصوص نمازوں کی کوئی حقیقت نہیں۔
83741نماز کا بیانقضاء نمازوں کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ارشاد الطالبین کے باب در ترغیب الصلوۃ آمدہ است میں لکھا ہے کہ اگر کسی کی بہت ساری نمازیں قضاء ہوچکی ہوں،پس جمعہ کے دن بعد نماز ظہر بارہ رکعت نماز پڑھے ،ہر رکعت میں بعد از فاتحہ پندرہ دفعہ سورۃ اخلاص پڑھے ، تمام قضاء نمازوں کی کفایت ہوگی، اس کی کیاحقیقت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ارشاد الطالبین غیر مستند کتاب ہےاوراس نماز کی کوئی حقیقت نہیں، لہذاقضاء شدہ  نمازکی قضاء ہی لازم ہے اور بصورت عجز فدیہ ادا کرنا ضروری ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲ذیقعدہ۱۴۴۵ھنم

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب